قومی خبریں

دہلی شراب پالیسی معاملہ: منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع

دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کیس میں جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں لیڈروں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع کر دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ عآپ ایم پی سنجے سنگھ اس وقت دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں قید ہیں۔ سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 اکتوبر کو ایکسائز پالیسی کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ سنجے سنگھ نے اب ختم کی جا چکی ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس کی وجہ سے کچھ شراب بنانے والوں، تھوک فروشوں اور خوردہ فروشوں کو مالیاتی فائدہ پہنچا۔

Published: undefined

وہیں، منیش سسودیا بھی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کیس کے سلسلہ میں ہی جیل میں قید ہیں۔ انہیں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined