قومی خبریں

دہلی کو کڑاکے کی سردی سے راحت نہیں، پنجاب-یوپی سمیت کئی ریاستوں کے لئے محکمہ موسمیات کا الرٹ

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں تک راجدھانی دہلی میں سردی سے کوئی راحت نہیں ملنے والی، تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا سکتا ہے

سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش
سردی میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش 

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کی پہاڑی ریاستوں میں برف باری کی وجہ سے دہلی، یوپی، بہار جیسی ریاستوں میں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ راجدھانی دہلی میں لوگوں اگلے دو دنوں تک سردی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔ تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں تمل ناڈو، پڈوچیری، آندھرا پردیش وغیرہ ریاستوں میں کچھ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ جبہ کیرالہ میں اگلے دو دنوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات نے کہا، ’’21 جنوری سے شمالی ہندوستان میں ایک نیا مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہے۔ اس کا اثر ہلکا ہوگا لیکن اس کی وجہ سے دہلی میں 21، 22 اور 23 جنوری کو بارش کا امکان ہے۔ تاہم، شمالی ہندوستان میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے صرف 2-4 ڈگری زیادہ رہے گا۔" آئی ایم ڈی نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اگلے دو دنوں تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی۔ ان مقامات پر گزشتہ چند روز سے شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راجدھانی دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں دھند کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اتراکھنڈ کے دہرادون کی بات کریں تو آج کا کم از کم درجہ حرارت 9 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چنڈی گڑھ کا کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ یہاں بھی دھند چھائی رہے گی۔

Published: undefined

دوسری جانب لیہہ میں آج بھی شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔ لیہہ میں گھنے بادل چھائے رہیں گے۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کا کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ یہاں بھی دھند چھائی رہے گی۔ بہار کے پٹنہ کی بات کریں تو یہاں کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے۔ سری نگر کا کم از کم درجہ حرارت ایک ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 8 ڈگری سیلسیس ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined