قومی خبریں

دہلی کے چار بڑے اسپتالوں میں 6 سال کے اندر 5724 بچوں کی موت! آر ٹی آئی سے انکشاف

آر ٹی آئی کے تحت ملے جواب کے مطابق اس دوران ان استپالوں میں 3.46 لاکھ سے زیادہ بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں سے 5724 بچے فوت ہو گئے، صرف صفدر جنگ اسپتال میں ہی 4 ہزار سے زیادہ بچوں کی موت واقع ہوئی۔

ایمس، تصویر یو این آئی
ایمس، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی میں واقع مرکزی حکومت کے چار اسپتالوں میں ساڑھے چھ سالوں کے دوران ہر ماہ اوسطاً 70 بچوں کی موت ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ خراب حالت صفدر جنگ اسپتال کی ہے جہاں 81 مہینے سے ہر ماہ تقریباً 50 نومولود کی جان چلی گئی۔

Published: undefined

صفدر جنگ اسپتال کے علاوہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، کلاوتی سرن اسپتال اور سوچیتا کرپلانی اسپتال نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جانب سے حق اطلاعات (آر ٹی آئی) قانون کے تحت دائر کی گئی علیحدہ درخواستوں کے جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔

Published: undefined

آر ٹی آئی درخواست میں جنوری 2015 سے جولائی 2021 کے درمیان ان اسپتالوں میں فوت ہونے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد کے بارے میں معلومات مانگی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ ان بچوں کی موت کی وجوہات کیا ہیں؟

Published: undefined

صفدرجنگ اور سوچیتا کرپلانی اسپتالوں نے ستمبر 2021 تک کا ڈیٹا فراہم کیا ہے۔ آر ٹی آئی کے تحت موصول ہونے والے جواب کے مطابق اس مدت کے دوران ان اسپتالوں میں 3.46 لاکھ سے زیادہ بچے پیدا ہوئے، جن میں سے 5724 بچوں کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

کل اموات میں سے چار ہزار سے زیادہ بچوں کی جان صرف صفدر جنگ اسپتال میں ہی چلی گئی۔ تاہم صفدرجنگ اسپتال میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ کلاوتی سرن اسپتال کے علاوہ دیگر اسپتالوں نے بچوں کی موت کی وجہ نہیں بتائی، جبکہ رام منوہر لوہیا اسپتال نے بچوں کی اموات کی تعداد نہیں بتائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined