قومی خبریں

یس بینک گھوٹالہ: رانا کپور کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی راحت، 466 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر کمار جین نے رانا کپور کے ذریعہ داخل ضمانت عرضی منظور کر لی، کپور کو ذیلی عدالت نے یہ کہہ کر ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان پر لگایا گیا الزام سنگین ہے۔

رانا کپور، تصویر آئی اے این ایس
رانا کپور، تصویر آئی اے این ایس 

یس بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او رانا کپور کو منی لانڈرنگ کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ عدالت نے رانا کپور کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رانا کپور کو 466.51 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے 2020 میں گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

ہائی کورٹ کے جسٹس سدھیر کمار جین نے رانا کپور کے ذریعہ داخل ضمانت عرضی منظور کر لی ہے۔ کپور کو ذیلی عدالت نے یہ کہہ کر ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان پر لگایا گیا الزام سنگین ہے۔ حالانکہ ذیلی کورٹ نے 15 دیگر شریک ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یس بینک سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یس بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او رانا کپور پر عہدہ کے غلط استعمال کرنے اور اپنے گھر والوں کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے مارچ 2020 میں دھوکہ دہی و مجرمانہ سازش کا معاملہ درج کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے بھی ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے۔

Published: undefined

نچلی کورٹ نے گزشتہ سال اکتوبر میں منی لانڈرنگ معاملے میں یس بینک کے رانا کپور اور کئی ملازمین سے جڑے اونتا گروپ کے پروموٹر گوتم تھاپر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق گوتم تھاپر، اونتا ریلٹی لمیٹڈ، آئسٹر بلڈویل پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک ای سی آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس میں 2017 سے 2019 کی مدت کے دوران عوامی رقم کی ہیرا پھیری، مجرمانہ دھوکہ بازی، مجرمانہ سازش اور جعل سازی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined