قومی خبریں

’بڑے میاں‘ اور ’چھوٹے میاں‘ کی نورا کشتی میں دہلی فٹ بال بن گئی: کانگریس

کانگریس نے دہلی میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر دہری دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں جماعتوں کی نورا کشتی میں دہلی کی حالت خستہ ہو گئی ہے اور عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کی پریس کانفرنس / قومی آواز / وپن</p></div>

کانگریس کی پریس کانفرنس / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) پر دہلی کے ساتھ گزشتہ دس سالوں میں دھوکہ دہی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومتوں نے دہلی کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، وہ ایک ’ڈبل فراڈ‘ ہے۔

پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا بالواسطہ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی سیاسی نورا کشتی نے دہلی کو ایک فٹ بال بنا کر رکھ دیا ہے۔

Published: undefined

پون کھیڑا نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لیے پارٹی نے جو ضمانتیں دی ہیں، وہ صرف کانگریس ہی پوری کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 5 فروری کو اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 8 فروری کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

کھیڑا نے دعویٰ کیا، ’’کبھی قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفان، یا آگ کی تباہی کو ہم 'ایکٹ آف گاڈ' کہتے ہیں لیکن 2013-2014 سے دہلی میں جو کچھ ہوا، وہ ایک 'ایکٹ آف فراڈ' تھا۔ دہلی کی حکومت میں عام آدمی پارٹی اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت نے مل کر دہلی کو دوہری جال سازی کا نشانہ بنایا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے دہلی کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’آج دہلی کی گلیوں، سڑکوں اور پارکنگ کی حالت ابتر ہے۔ نشے کی لت میں اضافہ ہو رہا ہے، صحت کی سہولتیں تباہ حال ہیں اور آلودگی بڑھتی جا رہی ہے۔ دہلی کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔‘‘

کھیڑا نے دعویٰ کیا، ’’آج دہلی میں دائیں دیکھو تو شیش محل اور بائیں دیکھو تو راج محل نظر آتے ہیں۔ جب ہم ذمہ داری کا سوال کرتے ہیں تو بڑے میاں کہتے ہیں چھوٹے میاں جواب دہ ہیں، اور چھوٹے میاں کہتے ہیں کہ بڑے میاں ذمہ دار ہیں۔ ان کی نورا کشتی نے دہلی کو فٹ بال بنا کر رکھ دیا ہے۔‘‘ کھیڑا نے کہا کہ دہلی اب مزید ان حالات کو برداشت نہیں کرے گی اور عوام کی امیدیں اب صرف کانگریس سے وابستہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined