قومی خبریں

پی ایم او کی ہدایت پر دہلی حکومت کا پروگرام ہائی جیک: عآپ

دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ "پی ایم او کے حکم پر، دہلی پولیس نے دہلی حکومت کے 'وَن مہوتسو' پروگرام کی اختتامی تقریب کے اسٹیج پر پہنچی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگا دی۔"

گوپال رائے، تصویر آئی اے این ایس
گوپال رائے، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اتوار کو الزام لگایا کہ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی ہدایت پر دہلی حکومت کی طرف سے منعقد ایک پروگرام کو ہائی جیک کیا گیا اور مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر والے بینرز اسٹیج پر لگائے گئے۔ دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ "پی ایم او کے حکم پر، دہلی پولیس دہلی حکومت کے 'وَن مہوتسو' پروگرام کی اختتامی تقریب کے اسٹیج پر پہنچی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر لگا دی۔"

Published: undefined

گوپال رائے نے الزام لگایا کہ اتوار کی شام کو پولیس زبردستی پروگرام میں داخل ہوئی اور وزیراعظم کے پوسٹر کو اسٹیج سے ہٹانے کی صورت میں عآپ کارکنوں کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پھٹے ہوئے پوسٹروں کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں۔ گوپال رائے نے سوال کیا کہ مودی جی دہلی حکومت کے پروگرام میں اپنی تصویر لگا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟

Published: undefined

بتادیں کہ دہلی میں 11 جولائی سے وَن مہوتسو چل رہا تھا، جس کے تحت درخت لگائے جا رہے تھے۔ دوسری طرف یہ وان مہوتسو پروگرام اتوار کو ختم ہوا، جس میں ایل جی اور سی ایم اروند کیجریوال دونوں کو شرکت کرنی تھی۔ گوپال رائے نے کہا کہ "آپ (مودی) کے نام، چہرے اور تصویر کو کون نہیں جانتا۔ لیکن اس پروگرام کو ہائی جیک کرنے کے اس عمل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ آپ کے دل میں اروند کیجریوال کا خوف پیدا ہو گیا ہے۔" اس دوران، سی ایم کیجریوال نے ریاستی وزیر ماحولیات کے ساتھ پروگرام میں شرکت نہیں کی، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined