قومی خبریں

دہلی حکومت کورونا کے ساتھ نمٹنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے: کانگریس

اجے ماکن نے کہا کہ دہلی میں کورونا کس طرح سے پیر پھیلا رہا ہے، اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا کے مثبت مریضوں کی شرح دہلی میں سب سے زیادہ ہے اور ٹھیک ہونے والوں کی شرح سب سے کم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے سے کورونا مریضوں کے لئے اسپتال کم پڑ رہے ہیں اور دہلی حکومت کورونا کی اس جنگ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے جس سے آنے والے وقت میں بحران اور گہرا جائے گا۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے اتوار کو یہاں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں کورونا کس طرح سے پیر پھیلا رہا ہے، اس کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں کورونا کے مثبت مریضوں کی شرح دہلی میں سب سے زیادہ ہے اور اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح سب سے کم ہے۔ دہلی حکومت نے اس وبا سے لڑنے کی کوئی تیاری نہیں کی ہے، اس کی پول دہلی کے اسپتالوں کی صورتحال نے کھول دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ڈاکٹر مہیش شرما کمیٹی کا اندازہ ہے کہ 15 جولائی تک قومی دارالحکومت میں ایک لاکھ 90 ہزار لوگ کورونا مثبت ہوں گے جن کے علاج کے لئے بڑی تعداد میں لوگوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رفتار سے بڑھ رہے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے 15 جولائی تک دہلی میں 42000 بستر کورونا مریضوں کے لئے ضروری ہے جبکہ آج صرف 8600 بستر دستیاب ہیں۔

Published: undefined

اجے ماکن نے کہا کہ ڈاکٹر شرما کمیٹی کا کہنا ہے کہ دہلی میں اس وقت کورونا مریضوں کے لئے 1700 وینٹی لیٹر بستر ہونے چاہیے جبکہ یہ تعداد محض چار سو ہے اور 15 جولائی تک ایسے بستر کی تعداد 10500 ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہ اس ضرورت کو کس طرح پوری کر پائے گی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی، تلنگانہ اور مغربی بنگال حکومت کورونا کو لے کر عالمی ادارہ صحت-ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اجے ماکن نے کہا کہ کورونا کو لے کر دہلی کی صورت حال خوفناک ہے۔ دہلی حکومت پڑوسی ریاستوں سے لڑنے میں مصروف ہے اور وہ کورونا متاثرین کے مفادات کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ دہلی کی اروند کیجریوال حکومت ہی نہیں بلکہ مرکزی حکومت نے بھی کورونا سے لڑنے کے لئے دہلی میں کوئی کام نہیں کیا ہے لہذا دقت ہو رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ دہلی میں ہر 100 میں سے 25 لوگ مثبت مل رہے ہیں جبکہ کورونا سے پاک ہونے کی سمت میں کم نظر آرہی ہے۔ یہاں کے اسپتالوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ ٹیسٹنگ بڑھائی جانی چاہیے تھی لیکن دہلی حکومت اس کے برعکس قدم اٹھا رہی ہے اور ٹیسٹنگ کرنے والی لیب کے لائسنس کینسل کیے جا رہے ہیں۔ جن لیب کے لائسنس کنسیل ہوئے ہیں وہاں چار ہزار ٹیسٹ ہر دن ہو رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined