سعودی عرب: مسجد نبوی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ

حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے صدر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ آج یعنی اتوار سے مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے بتدریج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کی حکومت نے مسجد نبوی کو زائرین اور نمازیوں کے لیے 8 شوال بہ روز اتوار سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے صدر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ آج اتوار سے مسجد نبوی کو نمازیوں کے لیے بہ تدریج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کو کھولنے کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی وجہ سے سخت حفاظتی تدابیر اپنائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مساجد اور عبادت گاہوں کو نماز کے لیے کھولنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، روزانہ کی بنیاد پر مساجد کو سینیٹائز کیا جائے۔ نمازی اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں اور اپنے لیے گھر سے جائے نماز ساتھ لائیں۔


حکومت کی جانب سے مساجد کے داخلی راستوں پر نمازیوں کے درجہ حرارت کے بارے میں جان کاری کے لیے عملہ تعینات ہوگا جو ہر آنے والے نمازی کا ٹمپریچر چیک کرے گا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا کی وبا کی وجہ سے 20 مارچ 2020ء کو مسجد حرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد کو عبادت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔