قومی خبریں

نربھیا کے قصوراروں کی سبھی امیدیں ختم! 3 مارچ کو پھانسی دیئے جانے کا اعلان

نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے کہا کہ ’’اس قدم سے میں بہت خوش ہوں۔ اب بس وہ جاری کی گئی تاریخ 3 مارچ کو پھانسی پر لٹک جائیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی دینے کے لیے ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری ہو گیا ہے۔ دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے جاری تازہ ڈیتھ وارنٹ کے مطابق اب چاروں قصورواروں کو ایک ساتھ 3 مارچ کی صبح 6 بجے پھانسی دی جائے گی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گویل کو ڈیتھ وارنٹ سے متعلق آفیشیل حکم نامہ سونپا جا چکا ہے۔

Published: undefined

نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جو کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عدالتی پیچیدگیوں کے سبب کافی مایوس نظر آ رہی تھیں۔ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نربھیا کی ماں نے کہا کہ ’’اس قدم سے میں بہت خوش ہوں۔ اب بس وہ جاری کی گئی تاریخ 3 مارچ کو پھانسی پر لٹک جائیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں سات سال سے جدوجہد کر رہی ہوں اور امید ہے کہ اب 3 مارچ کو نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا مل جائے گی۔‘‘

Published: undefined

نربھیا کی جانب سے کیس لڑ رہی وکیل سیما کشواہا نے کہا کہ ’’نربھیا کے ساتھ ملک کی دیگر بیٹیاں جو انصاف کے انتظار میں ہیں، ان کو بھی ملک کے عدالتی نظام پر امید جگے گی۔ ان کو بھی انصاف مل سکتا ہے، اگر نربھیا کو انصاف مل سکتا ہے۔‘‘ نربھیا کے والد نے اس موقع پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم عدالت کے فیصلے سے خوش ہیں۔ قصوراروں کو اب جلد سزا ملنی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، نربھیا کے قصورواروں میں سے ایک ونے شرما اس وقت بھوک ہڑتال پر بیٹھ گیا ہے۔ عدالت نے تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضابطوں کے مطابق سبھی قصورواروں کی دیکھ بھال کی جائے۔ وقت وقت پر سبھی قصورواروں کی طبی جانچ کرائے جانے کی خبریں میڈیا میں آتی رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined