قومی خبریں

دہلی آبکاری معاملہ: بی آر ایس لیڈر کے. کویتا کو ضمانت دینے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ کویتا ضمانت کے لیے ذیلی عدالت میں جا سکتی ہیں یا کوئی دیگر راستہ اختیار کر سکتی ہیں، اگر ضمانت عرضی داخل کی جاتی ہے تو اس پر تیزی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کے کویتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کے کویتا، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ معاملے میں ملزم بی آر ایس لیڈر اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کے. کویتا کو سپریم کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے جمعہ کے روز رکن اسمبلی کویتا کی ضمانت عرضی خارج کر دی اور اس کے لیے انھیں دوسرا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے کویتا کی گرفتاری کو چیلنج دینے والی عرضی پر آج ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں عدالت کا کہنا ہے کہ ضمانت کے لیے کویتا ذیلی عدالت میں جا سکتی ہیں یا کوئی دیگر طریقہ اختیار کر سکتی ہیں۔ اگر ضمانت عرضی داخل کی جاتی ہے تو اس پر تیزی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے کویتا کے وکلاء کو پروٹوکول کو نظر انداز نہ کرنے کا حکم دیا۔ بنچ نے کہا کہ سبھی کے لیے یکساں پالیسی پر عمل کرنا ہوگا اور ضمانت کے سیدھے سپریم کورٹ آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بنچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں تک منی لانڈرنگ روک تھام قانون (پی ایم ایل اے) کے ضابطوں کو چیلنج دینے والی عرضی کا سوال ہے، عدالت ای ڈی کو نوٹس جاری کر چھ ہفتہ کے اندر جواب مانگ رہی ہے۔

Published: undefined

آئینی بنچ نے کویتا کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل سے کہا کہ پی ایم ایل اے میں موجود التزامات کو چیلنج دینے والی عرضی زیر التوا معاملوں کے ساتھ آئے گی۔ شروع میں سبل نے کہا کہ سرکاری گواہ کے بیان کی بنیاد پر لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ وہ فی الحال معاملے کی خوبی و خامی پر غور نہیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کویتا کو ای ڈی نے 15 مارچ کو حیدر آباد واقع ان کی رہائش سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ای ڈی کی ٹیم کویتا کو حیدر آباد سے دہلی لے کر آئی جہاں انھیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کویتا کو 23 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ کویتا نے عآپ لیڈران کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر سازش تیار کی۔ اس کے تحت دہلی آبکاری پالیسی میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے عآپ لیڈران کو تقریباً 100 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ کویتا کو مبینہ جنوبی لابی کا حصہ بتایا جا رہا ہے۔ دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں ای ڈی نے اب تک ملک بھر میں 245 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے اور منیش سسودیا، سنجے سنگھ، وجئے نایر سمیت 15 لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined