قومی خبریں

دہلی میں آکسیجن کے لئے ہاہاکار، ایک اسپتال میں 20 مریضوں کی موت، ہائی کورٹ میں عرضی پر سماعت

دہلی کے روہنی میں واقع جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب 20 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ اسپتال میں آکسیجن ریفل نہ ہو پانے کی وجہ سے دیر رات گئے یہ سانحہ گزرا۔

آکسیجن کی سطح ظاہر کرنے والا آلہ / آئی اے این ایس
آکسیجن کی سطح ظاہر کرنے والا آلہ / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی کے روہنی میں واقع جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب 20 مریضوں کی دیر رات گئے موت واقع ہو گئی۔ اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اسپتال کے لئے 3.5 میٹرک ٹن آکسیجن الاٹ کی گئی ہے، جس کو کل سے پھر ریفل کیا جانا تھا لیکن دیر رات گئے ریفل نہیں ہوئی۔ جمعہ کی رات محض 1500 لیٹر آکسیجن ہی ریفل ہو پائی اس کے سب آکسیجن کا اسٹاک ختم ہو گیا اور 20 کورونا کے مریضوں نے دم توڑ دیا۔

Published: undefined

اسپتال نے بتایا کہ تاحال وہاں کورونا کے 215 مریض داخل ہیں، جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے۔ فوت ہونے والے تمام مریضوں کی حالات انتہائی نازک تھی۔ یہاں آکسیجن کا پریشر کافی کم ہو گیا، جو آکسیجن 5.30 بجے تک پہنچنی تھی وہ یہاں 12 بجے تک پہنچ پائی۔

Published: undefined

ادھر، دہلی کے مہاراجہ اگرسین اسپتال کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت ہو رہی ہے۔ عدالت نے مرکز سے اپنے منصوبہ کے بارے میں مطلع کرانے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ اسے اپنے یہاں آکسیجن پلانٹ نصب کرنے چاہئیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہفتہ کی صبح دہلی کے کئی اسپتالوں نے آکسیجن کی کمی کے حوالہ سے ایمرجنسی پیغام جاری کیا ہے۔ روہنی کے ہی ایک دیگر سروج اسپتال نے بھی آکسیجن کی کمی کے سبب ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ اسپتال کی جانب سے مریضوں کو ڈسچارج کیا جا رہا ہے اور نئے مریضوں کے داخلے بند کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اسپتال کی جانب سے ایک نوٹس جاری کرکے کہا گیا کہ بہت کوششوں کے بعد بھی ان کو آکسیجن کی فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ نئے مریضوں کو داخل کرنے سے قاصر ہیں اور سبھی مریضوں کو ڈسچارج کر رہے ہیں۔ اسپتال نے کہا، ’’یہ المناک صورت حال ہے اور اب اس حقیقت کو ہم اپنے تک محدود نہیں رکھ سکتے، ہمارے سسٹم نے ہمیں مایوس کر دیا ہے، ہم بے بس ہیں۔‘‘

Published: undefined

سروج اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ رات انہیں راجیو گاندھی اسپتال سے ٹینکر حاصل ہو گیا تھا لیکن وہ ٹینکر اب ختم ہو گیا ہے۔ آکسیجن سپلائر کمپنی ’آئی این او ایکس‘ نے کل رات آکسیجن لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ کہہ رہی ہے کہ اس کے پاس آکسیجن موجود نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined