دہلی میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب یہ تقریب 20 فروری کو صبح 11 بجے منعقد ہوگی۔ اس سے قبل حلف برداری شام ساڑھے چار بجے طے تھی۔ ذرائع کے مطابق اس تبدیلی کی وجوہات سیاسی اور انتظامی معاملات سے جڑی ہو سکتی ہیں۔
Published: undefined
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ 19 فروری کو شام ساڑھے تین بجے ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 8 فروری کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد دس دن گزر چکے ہیں لیکن بی جے پی نے ابھی تک وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا ہے، جس پر اپوزیشن جماعتیں اسے مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔
حلف برداری کے وقت میں تبدیلی کے بعد عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بی جے پی پر سخت طنز کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی یونٹ کے سربراہ گوپال رائے نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ بارات تیار ہے، منڈپ بھی تیار ہے لیکن دلہا کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے دہلی کے عوام سے کئی وعدے کیے تھے لیکن اب تک وہ اپنی جماعت کے اندرونی اختلافات کو ہی حل نہیں کر پائی ہے۔ گوپال رائے نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنے داخلی انتشار کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اور اگر یہی حالات رہے تو آئندہ پانچ سال میں اور بھی ریکارڈ قائم کرے گی۔
بی جے پی کی نئی حکومت کی حلف برداری دہلی کے رام لیلا میدان میں ہوگی، جہاں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تقریب کے انچارج ونود تاوڑے اور ترون چُگ نے موقع پر پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔
Published: undefined
بی جے پی نے 26 سال بعد دہلی کی اقتدار میں واپسی کی ہے۔ اسے 70 میں سے 48 نشستوں پر کامیابی ملی، جبکہ عام آدمی پارٹی 22 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی۔ بی جے پی کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے کوئی بھی منتخب رکن اسمبلی منتخب ہو سکتا ہے، تاہم کچھ نام سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔
وزیراعلیٰ کے عہدے کے مضبوط دعویداروں میں پرویش ورما شامل ہیں، جنہوں نے نئی دہلی اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو شکست دی۔
Published: undefined
بی جے پی دہلی کے سابق صدر وجیندر گپتا اور ستییش اپادھیائے بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پون شرما، آشیش سود، ریکھا گپتا اور شِکھا رائے کے نام بھی زیر غور ہیں۔
بی جے پی کے دلت چہرے کے طور پر بوانا (ایس سی) سیٹ سے منتخب ایم ایل اے رویندر اندراج سنگھ اور مادی پور (ایس سی) سیٹ سے کامیاب ہونے والے کیلاش گنگوال کے نام بھی سامنے آ رہے ہیں۔
بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد بھی وزیراعلیٰ کے اعلان میں تاخیر اور اپوزیشن کے بڑھتے حملوں نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ اب سب کی نظریں 19 فروری کی میٹنگ پر جمی ہیں، جہاں بی جے پی اپنا فیصلہ سنائے گی، جبکہ 20 فروری کو نئی حکومت باقاعدہ طور پر اقتدار سنبھال لے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined