قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخاب: بی جے پی کے انتخابی منشور کا دوسرا حصہ ’انتخابی جملہ‘ کے علاوہ کچھ نہیں، دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’دہلی بی جے پی نے آج انتخابی منشور کا دوسرا حصہ جاری کیا ہے یہ اتنا ہی کھوکھلا اور جھوٹا ہے جتنا پہلا تھا۔ بی جے پی کو اپنے انتخابی منشور کا نام بدل کر ’جملہ‘ رکھ لینا چاہیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>عوامی رابطہ مہم کے دوران خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے دیویندر یادو</p></div>

عوامی رابطہ مہم کے دوران خواتین سے ملاقات کرتے ہوئے دیویندر یادو

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے بی جے پی کے انتخابی منشور کے دوسرے حصہ پر آج سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دہلی بی جے پی نے آج انتخابی منشور کا جو دوسرا حصہ جاری کیا ہے یہ اتنا ہی کھوکھلا اور جھوٹا ہے جتنا پہلا تھا۔ اب بی جے پی کو اپنے انتخابی منشور کا نام بدل کر ’جملہ‘ رکھ لینا چاہیے۔ کیونکہ ان کی عوام کو جملہ دینے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔‘‘ دیویندر یادو نے بی جے پی کے انتخابی منشور کے حوالے سے مزید کہا کہ ’’بی جے پی نے انتخابی منشور کے دوسرے حصے میں دہلی کے نوجوانوں کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے 15 ہزار روپے دینے اور امبیڈکر جی کے نام پر دلت طلبا کو 1000 روپے کی مالی مدد کی بات کہی ہے جو کہ فکر انگیز ہے۔‘‘

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ جو بی جے پی حکومت پورے ملک میں بھرتی امتحان میں گھوٹالے کر کے نوجوانوں کا مستقبل بیچ دیتی ہے، وہ دہلی میں نوجوانوں کو 1000 اور 15 ہزار روپے دینے کا وعدہ کر کے دھوکہ بھی دے سکتی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جس بی جے پی نے تعلیم کو کمرشیلائز کر کے اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ تعلیم دلت طلباء کی پہنچ سے کافی دور ہو گئی ہے، وہ اب دلت طلباء کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے انتخابی ڈرامہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر کے مطابق جس بی جے پی کی پولیس نے دہلی کے ’اسٹریٹ وینڈرز‘ کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے لیے مجبور کر دیا اور کانگریس کے ذریعہ بنائے گئے ریہڑی پٹری قانون کو نافذ کرنے کی کہیں بھی کوئی کوشش نہیں کی، وہی اب ریہڑی پٹری والوں کے ووٹوں کی فکر میں ڈوبی ہوئی ہے۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ بی جے پی جواب دے کہ کیوں مودی حکومت نے ’نیشنل اسکیم آف انسینٹو ٹو گرلس فار سیکنڈری ایجوکیشن‘ (این ایس آئی جی ایس ای) کو بند کر دیا۔ اس اسکیم کے تحت 8ویں پاس کرنے والی ایس سی اور ایس ٹی کی طالبات کو وظیفہ دیا جاتا تھا تاکہ وہ پڑھائی نہ چھوڑیں۔ دیویندر یادو نے سوال کیا کہ بی جے پی بتائے کیوں اس نے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کی پری میٹرک اسکالرشپ بند کر دی؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جس بی جے پی نے سماج کے آخری طبقے کے لوگوں کو مرکز میں اپنی 10 سالہ حکومت میں دبانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اس پر دہلی کے لوگ کیوں بھروسہ کریں؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined