قومی خبریں

دہلی اسمبلی انتخاب: عآپ نے 20 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کی، سسودیا کو جنگ پورہ سے ملا ٹکٹ

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اب تک پٹپڑ گنج اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑتے آئے ہیں، اس مرتبہ سسودیا کو جنگ پورہ سے ٹکٹ ملا ہے اور پٹپڑ گنج سے اودھ اوجھا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس

 

دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان فی الحال نہیں ہوا ہے، لیکن سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے تو آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جاری کر دی۔ اس فہرست میں 20 امیدواروں کا نام شامل کیا گیا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جن 20 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے 13 موجودہ اراکین اسمبلی کا پتہ کٹ گیا ہے۔

Published: undefined

عآپ کے ذریعہ جاری امیدواروں کی دوسری فہرست میں سب سے اہم نام منیش سسودیا کا ہے جو اب تک پٹپڑ گنج اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑتے آئے ہیں، لیکن اس بار انھیں جنگ پورہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پٹپڑ گنج سے اودھ اوجھا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مصطفیٰ آباد سے عادل احمد خان کو، مادی پور سے راکھی بڑلان کو، جنک پوری سے پروین کمار کو، شاہدرہ سے پدم شری جتیندر سنگھ شنٹی کو، گاندھی نگر سے نوین چودھری کو، نریلا سے دنیش بھاردواج کو، تیمارپور سے سریندر پال سنگھ بٹو کو، آدرش نگر سے مکیش گویل کو، منڈکا سے جسبیر کارالا کو، منگول پوری سے راکیش جاٹو دھرم رکشک کو، روہنی سے پردیپ متل کو، چاندنی چوک سے پونردیپ سنگھ ساہنی کو، پٹیل نگر سے پرویش رتن کو، بجواسن سے سریندر بھاردواج کو، پالم سے جوگندر سولنکی کو، دیولی سے پریم کمار چوہان کو، ترلوک پوری سے انجنا پارچا کو اور کرشنا نگر سے وکاس بگا کو ٹکٹ ملا ہے۔

Published: undefined

جن موجودہ اراکین اسمبلی کا ٹکٹ دوسری فہرست میں کٹا ہے، ان کے نام اس طرح ہیں: شرد چوہان (نریلا)، دلیپ پانڈے (تیماپور)، پون کمار شرما (آدرش نگر)، دھرم پال لاکرا (منڈکا)، پرہلاد شاہنی (چاندنی چوک)، راجیش رشی (جنک پوری)، بھوپیندر سنگھ جون (بجواسن)، بھاؤنا گوڑ (پالم)، پروین کمار (جنگ پورہ)، پرکاش جروال (دیولی)، روہت کمار (ترلوک پوری)، رام نواس گویل (شاہدرہ) اور حاجی یونس (مصطفیٰ آباد)۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں قبل عآپ نے 11 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس فہرست میں 3 موجودہ اراکین اسمبلی کا نام کاٹا گیا تھا۔ اب تک عآپ نے مجموعی طور پر 31 امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے اور 16 موجودہ اراکین اسمبلی کا نام کٹ چکا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی عآپ اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کر دے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined