
فائل تصویر ائی اے این ایس
یہ ایڈوائزری نجی اداروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کی ہدایات کے مطابق حکومت نے دارالحکومت میں نجی دفاتر کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
اس کے تحت اب پرائیویٹ دفاتر اپنے 50 فیصد عملے کے ساتھ سائٹ پر کام کریں گے، جبکہ باقی ملازمین گھر سے کام کر سکیں گے۔ یہ قدم آلودگی کی صورتحال کو متوازن کرنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
Published: undefined
مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں ڈیزل آٹو رکشا پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
Published: undefined
کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ نے این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گریپ3 کے قوانین کو بھی سخت کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ نےگریپ 3 میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اس کے تحت صرف تین مراحل ہوں گے۔ گریپ کے چوتھے مرحلے کو پروٹوکول سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ تمام قواعد جوگریپ 4 پر لاگو ہوتے ہیں اب گریپ 3 میں شامل ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined