قومی خبریں

کورونا بحران: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ امتحانات 2020 منسوخ کرنے کا فیصلہ

این آئی او ایس نے طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اگلے امتحانات یا آن ڈیمانڈ امتحانات دینے کا آپشن بھی دیا ہے۔ یہ امتحانات اس وقت منعقد کیے جائیں گے جب حالات سازگار ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) نے مارچ 2020 کے لیے مقرر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کورسیز کے لیے اپنے امتحانات رد کر دیے ہیں۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے آج کہا کہ "اب تک ہم نے اپنے تمام فیصلے طلبا کی صحت اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے، اسی طرح این آئی او ایس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی صحت اور ان کے مفادات کے مدنظر ہم نے ان امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں ایک بار پھر تمام طلباء اور والدین کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ہند اور فروغ انسانی وسائل کی وزارت تمام طلبا کا مستقبل محفوظ رکھ کر ہی کام کرے گی"۔

Published: undefined

قبل ازیں یہ امتحانات کورونا بحران کے پیش نظر مارچ سے 17 جولائی تک شیڈول کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ، تجرباتی امتحانات (پریکٹیکل) کو بھی درمیان میں ہی روک دیا گیا تھا۔ طلبا کی صحت اور مفادات کا خیال کرتے ہوئے این آئی او ایس کی "مجاز کمیٹی" ایویلیوشن پلان کی بنیاد پر طلبا کا ایویلیوشن (تشخیص، اندازہ) کرے گی۔ اس امتحان کے لیے 3.67 لاکھ سے زیادہ طلبا نے رجسٹریشن کروایا ہے۔ سینئر سیکنڈری امتحانات کے لیے 2.10 لاکھ طلبا نے رجسٹریشن کروایا تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ این آئی او ایس نے طلباء کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اگلے امتحانات یا آن ڈیمانڈ امتحانات دینے کا آپشن بھی دیا ہے۔ یہ امتحانات اس وقت منعقد کیے جائیں گے جب حالات سازگار ہوں گے۔ اس سلسلے میں تمام معلومات این آئی او ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined