قومی خبریں

دہلی: اناج منڈی میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ، 43 افراد ہلاک

دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں آگ لگنے کا خوفناک آگ کا واقع رونما ہونے کی واجہ سے 40 سے زائد افراد کی موت ہو گئی جس کے بعد علاوہ میں کہرام مچ گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ رونما ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعہ میں اب تک 43 افراد کے لاک ہونے کی تصدیک کی جا چکی ہے۔ جبکہ شدید طور پر جھلس جانے والے 15 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

آگ میں جھلس جانے والے افراد کو لوک نائک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بہت سے لوگ ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ لوکناائک اسپتال کے ڈاکٹر کشور کمار نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم زخمیوں کا علاج کر رہی ہے۔

فائر بریگیڈ کی تقریباً 25 گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اتول گرگ نے بتایا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب تک 50 سے زائد بحفاظت باہر نکالا ہے۔

Published: undefined

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور علاقے میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کرکے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچے والے ہیں۔

Published: undefined

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اکیلے ایل این جے پی اسپتال میں ہی کل 49 افراد کو لایا گیا ہے جن میں سے 34 کی موت ہو گئی، جب کہ 15 افراد زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ معلومات کے مطابق، بہت سے لوگ 50 فیصد سے زیادہ جل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، زخمیوں کو 4 مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں آر ایم ایل، ایل این جے پی، ہندو راؤ اور صفدرجنگ اسپتال شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined