قومی خبریں

اتر پردیش: سلطان پور جیل میں 2 قیدیوں کی لاشیں درخت سے لٹکی برآمد، یوگی حکومت میں نظامِ قانون پر پھر اٹھے سوال

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور اور ایس پی سومین برما جیل پہنچے، جانچ میں مدد کے لیے فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو بلایا گیا ہے، دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
خودکشی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے سلطان پور ضلع واقع جیل احاطہ میں بدھ کو ایک حیران کرنے والے واقعہ میں دو قیدی ایک درخت سے لٹکے پائے گئے۔ مہلوک قیدیوں کی شناخت کریا پاسی اور منوج کی شکل میں ہوئی ہے۔ دونوں قتل کے الزام میں جیل میں بند تھے اور دونوں امیٹھی ضلع کے رہنے والے تھے۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

Published: undefined

حادثہ کی خبر ملنے پر ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور اور ایس پی سومین برما جیل پہنچے۔ جانچ میں مدد کے لیے فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی بلایا گیا ہے۔ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور دیگر قیدیوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ اس درمیان ریاستی حکومت نے حادثہ کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔

Published: undefined

سلطان پور ضلع جیل احاطہ میں دو قیدیوں کی مشتبہ موت سے بی جے پی کی یوگی حکومت میں ریاستی نظامِ قانون کی حالت پر ایک بار پھر سنگین سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس سے کچھ ہی دن پہلے پولیس حراست میں مافیا عتیق احمد اور اس کے بھائی کا گولیوں کی بوچھار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں یوگی حکومت اور یوپی پولیس پر سنگین سوال کھڑے ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined