قومی خبریں

راجستھان: اُدے پور کے سات تھانہ علاقوں میں دوسرے دن بھی کرفیو جاری

انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے ٹی ایس) پرفل کمار کے مطابق ایس آئی ٹی نے ادے پور پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہ وحشیانہ قتل سے متعلق تمام پہلوؤں کی چھان بین کرے گی۔

وزیر اعلیٰ راجستھان کا افسران کے ساتھ اجلاس / ٹوئٹر
وزیر اعلیٰ راجستھان کا افسران کے ساتھ اجلاس / ٹوئٹر  

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے پیش نظر سات تھانوں کے علاقوں میں بدھ کو دوسرے دن بھی کرفیو جاری رہا۔ اس معاملے کے لیے تشکیل دی گئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

ادے پور کے دھان منڈی، گھنٹگھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، بھوپال پورہ اور سوینا تھانہ علاقوں میں کرفیو جاری ہے اور اس دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تاہم اس دوران امتحان دینے والوں اور ضروری خدمات کے اہلکاروں کو کرفیو سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے ٹی ایس) پرفل کمار کے مطابق ایس آئی ٹی نے ادے پور پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہ وحشیانہ قتل سے متعلق تمام پہلوؤں کی چھان بین کرے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ کے لیے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم بھی ادے پور پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے کے بعد احتیاط کے لیے ادے پور سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں پولیس چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور ادے پور، جے پور، بھیلواڑہ، اجمیر، ناگور میں انٹرنیٹ سروس کئی اضلاع میں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اس معاملے سے جڑے دو اہم ملزموں کو پولیس نے منگل کو راجسمند ضلع کے بھیم علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان کے اشارے پر مزید تین ملزموں کو راجسمند سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام ملزموں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اپنے پروگرام چھوڑ کر جے پور پہنچ گئے ہیں اور امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی میٹنگ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined