قومی خبریں

ملک کی داخلی سلامتی میں سی آر پی ایف کا بے مثال تعاون: امت شاہ

سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں امت شاہ نے کہا کہ اس فورس کی وجہ سے ہی اس خطے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی اب ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امت شاہ، تصویر ٹوئٹر@AmitShah</p></div>

امت شاہ، تصویر ٹوئٹر@AmitShah

 

ویڈیو گریب

جگدل پور: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ملک کی داخلی سلامتی میں بے مثال تعاون رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر بستر خطہ میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

امت شاہ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژنل ہیڈکوارٹر جگدل پور میں یوم سی آر پی ایف پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ سی آر پی ایف کے 84ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں امت شاہ نے کہا کہ اس فورس کی وجہ سے ہی اس خطے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی اب ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ ملک کے مختلف حصوں کی حفاظت اور انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں سی آر پی ایف کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملک اس کے لیے ہمیشہ ان کا شکر گزار رہے گا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے اب تک چھتیس گڑھ کے نکسلائیٹ متاثرہ علاقوں کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات پر شہید ہونے والے جوانوں اور افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پوری عزم کے ساتھ ان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس قوت کی وجہ سے اب بستر کے علاقے میں بائیں بازو کی انتہا پسندی ختم ہونے کو ہے۔ سی آر پی ایف کی ہمت اور بہادری کی وجہ سے بہار، جھارکھنڈ اور ملک کے دیگر علاقوں میں مکمل امن ہے اور ایسے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

امت شاہ نے سی آر پی ایف کے قیام سے متعلق حقائق کا حوالہ دیا اور کہا کہ مرد آہن کے نام سے مشہور اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل نے اس کا نام تبدیل کیا اور اس طرح اس کا دوبارہ جنم ہوا۔ اب ملک میں سی آر پی ایف کی 246 بٹالین ہیں۔ یہ فورس فوری طور پر ملک کے کسی بھی کونے میں یا دیگر جگہوں پر بحران کے وقت کھڑی نظر آتی ہے۔ اس کے جوان سیکورٹی کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں اور ان کی وجہ سے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ اس کے سپاہیوں نے چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ ​​میں بھی بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined