قومی خبریں

گروگرام-جئے پور ایکسپریس وے پر دراڑ، فلائی اوور کا 3 فیٹ لمبا حصہ نیچے گرا

میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ اے آئی نے فلائی اوور کے ٹوٹے ہوئے حصے کو بند کر مرمت کا کام شروع کر دیا ہے، این ایچ اے آئی نے واقعہ کی جانچ کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔

گروگرام-جئے پور ایکسپریس وے کی فائل تصویر
گروگرام-جئے پور ایکسپریس وے کی فائل تصویر تصویر سوشل میڈیا

گروگرام-جئے پور ایکسپریس پر فلائی اوور کے ایک حصے میں دراڑ آنے کے بعد یہ اتوار کے روز نیچے سڑک پر گر گیا۔ افسران نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 9.30 بجے شکوہ پور کراسنگ پر فلائی اوور کا تین فیٹ لمبا حصہ سڑک پر گر گیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ اتوار کو بیشتر دفاتر میں تعطیل رہتی ہے اس لیے کوئی بڑا حادثہ سرزد نہیں ہوا۔ جس وقت فلائی اوور کا ایک حصہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، اس وقت وہاں سے کوئی گاڑی نہیں گزر رہی تھی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق این ایچ اے آئی نے فلائی اوور کے ٹوٹے ہوئے حصے کو بند کر مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ این ایچ اے آئی نے واقعہ کی جانچ کا حکم بھی صادر کر دیا ہے۔ این ایچ اے آئی ڈائریکٹر اجئے آریہ کا کہنا ہے کہ ’’جانچ جاری ہے اور رپورٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل رامپور فلائی اوور دو مرتبہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف گروگرام ٹریفک پولیس نے ٹوئٹ کر کے مسافروں کو قومی شاہراہ 48 پر ایک حادثہ کی وجہ سے ٹریفک جام کی جانکاری دی تھی۔ دو دنوں میں یہ دوسرا موقع تھا جب علاقے میں ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہوا اور ٹریفک پولیس کو یہ جانکاری عوام کو دینی پڑی۔ اس سے قبل زوردار بارش کے بعد آبی جماؤ کے سبب جئے پور کی طرف مانیسر چوک کے پاس 30 جولائی کو ٹریفک رخنہ انداز ہونے کی اطلاع جاری کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined