قومی خبریں

یوپی میں گائیں’دبلی‘اور گئوشالہ مالک’موٹے‘ہورہے ہیں:بگھیل

یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گرمی اور چربی نکالنے جیسے بیانات دینے کے بجائے ’گئو ماتا‘ کی صحت پر دھیان دیں تو شاید گناہ سے نجات ملے۔

فائل تصویرآئی اے این ایس
فائل تصویرآئی اے این ایس 

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے منگل کو کہا کہ اترپردیش میں گائیں دبلی اور گئو شالائیں چلانے والے موٹے ہورہے ہیں۔

Published: undefined

دھاتا انٹر کالج کے احاطے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گرمی اور چربی نکالنے جیسے بیانات دینے کے بجائے ’گئو ماتا‘ کی صحت پر دھیان دیں تو شاید گناہ سے نجات ملے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں 12لاکھ سرکاری عہدے خالی پڑے ہیں اگر ان کو بھرنے کی کوشش کی گئی ہوتی تو دبلے پتلے بے روزگار بچے لاٹھی کھا رہے ہیں ان کے جسم پربھی شاید کچھ چربی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ذات مذہب میں تقسیم کر کے اقتدار کرنے والی بی جے پی کو اس الیکشن میں سبق ملے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسان دکھی ہیں۔ کھاد اور دام سے کسان پریشان ہے۔ اور جب کسان اپنی بات کہتا ہے تو اس پر گاڑی چڑھا کر روند کر مار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اعتماد شکنی، دھوکہ جوکسانوں کے ساتھ کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بی جے پی کے امیدواروں کو گاؤں اور گھروں سے عوام بھگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لئے کانگریس ’سبز انقلاب‘لائی تھی اور یہ حکومت کسانوں، مزدوروں کو کیڑے کی زندگی گزروانا چاہ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined