قومی خبریں

کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت

ڈپٹی کمشنر روی نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

چامراج نگر: کرناٹک کے ضلع چام راج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی موت ہو گئی۔ چام راج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی، جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کی صبح آٹھ بجے کے درمیان ہوئی۔ اس کے علاوہ 11 دیگر مریضوں کی موت دیگرسنگین بیماریوں کے سبب ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

Published: undefined

ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ جن مریضون کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹی لیٹروں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ ضروری نہیں ہے۔ چام راج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے تعلق سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ضلع انچارج اور وزیر سریش کمار نے بنگلورو میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چامراج نگر ضلع سے اموات کے اعدادو شمارطلب کیے ہیں اور اموات کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ متوفین کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined