قومی خبریں

بی جےپی حکومت میں بدعنوانی شباب پر: اکھلیش

اکھیلیش یادو نے کہا کہ دھان کی خریداری کے ساتھ ساتھ بندیل کھنڈ میں مونگ پھلی کی خریداری میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا ہےکہ بی جےپی حکومت میں بدعنوانی، بے ایمانی اور لوٹ شباب پر ہے۔ ہر محکمے میں بدعنوانی اور لوٹ جاری ہے۔ کسانوں کی فصلوں کی خرید میں بدعنوانی چل رہی ہے۔ دھان خرید میں بدعنوانی کا کاغذات میں ریکارڈ ہے۔ اسمبلی سے لے کر کئی پلیٹ فارم پر شکایت ہوئی لیکن لوٹ کرنےو الوں کے خلاف کاروائی نہیں ہورہی ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ دھان کی خریداری کے ساتھ ساتھ بندیل کھنڈ میں مونگ پھلی کی خریداری میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔ کسانوں کو مونگ پھلی کی قیمت نہیں ملی۔ بی جے پی کارکنوں اور دلالوں نے فائدہ اٹھایا۔ دھان اور مونگ پھلی کے بعد اب گندم کی خریداری میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے، گندم کی خریداری میں بی جے پی حکومت اور صنعت کاروں کی ملی بھگت ہے۔ گندم کی سرکاری خریداری نہیں ہورہی ہے۔

Published: undefined

کسانوں کی گندم مڈل مین کے ذریعہ صنعت کاروں کے لیے خریدی جا رہی ہے۔ حکومت نے پابندی لگا دی ہے۔ مڈل مین کسانوں سے زیادہ قیمت پر گندم نہ خریدیں۔ اگر حکومت خود اس ملی بھگت میں ملوث ہے تو کسانوں کو گندم کی قیمت کیسے ملے گی۔ حکومت کسانوں کو گندم کی صحیح قیمت نہیں دینا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات، بجلی اور ڈیزل جیسی تمام چیزوں کی قیمتیں بڑھا کر کسانوں کے لیے بحران پیدا کر دیا ہے۔ بی جے پی حکومت کسانوں کی توہین کر رہی ہے۔ سوال پوچھنے پر ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے۔ جب احتجاج ہوتا ہے تو پگڑی اچھال دی جاتی ہے۔ غازی پور سے لے کر غازی آباد تک بی جے پی نے کسانوں کو ایک بار نہیں بلکہ کئی مواقع پر ذلیل کیا ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ اس حکومت میں ہر شعبہ میں ہر سطح پر بدعنوانی ہو رہی ہے۔ کرپٹ لوگوں نے لوٹ مار کے لیے ایک مہینہ مقرر کر رکھا ہے۔ لکھنؤ میں آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ صنعتوں کو فائر این او سی دینے میں کرپشن ہوتی ہے۔ سرمایہ کاری کے نام پر کرپشن ہورہی ہے۔ اتر پردیش کے افسران بدعنوانی اور لوٹ مار کے ذریعہ کمائی گئی رقم کو دوسری ریاستوں میں لگا رہے ہیں۔ریاست میں مختلف منافع بخش عہدوں پر فائز دیگر ریاستوں کے اہلکار بھی دوسری ریاستوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ ریاست میں کمیشن اور تقسیم کے تنازع کی وجہ سے ایک آئی اے ایس مفرور ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined