’ہند۔پاک کے درمیان لڑائی میں گرے 5 جنگی طیارے‘، ٹرمپ کا نیا دعویٰ، جنگ بندی کے لیے پھر تھپتھپائی اپنی پیٹھ

امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’ہند و پاک کی لڑائی میں 5 طیارے تباہ ہوئے، حالات خطرناک تھے مگر ہم نے تجارتی دباؤ سے جنگ روکی اور امن کے لیے اہم قرار ادا کیا‘‘

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی</p></div>

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مداخلت سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شدید ہوتی لڑائی کو روکا جا سکا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے پہلگام حملے کے جواب میں چلائے گئے ’آپریشن سندور‘ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان حالات بے حد سنگین ہو گئے تھے لیکن ان کی دخل سے ٹکراؤ ٹل گیا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا- ’’ہم نے کئی جنگ روکے اور یہ کوئی معمولی جنگ نہیں تھی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات بے حد سنگین ہو چکے تھے۔ طیارے مار گرائے جا رہے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ قریب 5 جنگی طیارے گرا دیئے گئے تھے، یہ دونوں جوہری اسلحوں سے مزین ملک ہیں اور ایک دوسرے پر حملہ کر رہے تھے۔‘‘


انہوں نے آگے کہا کہ یہ ایک نئی قسم کی جنگ جیسی حالت بن گئی تھی، جیسا کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ کیا تھا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو پوری طرح سے ختم کر دیا۔

ہندوستان اور پاکستان کو لے کر ٹرمپ نے کہا کہ حالات مسلسل بگڑتے جا رہے تھے اور ہم نے اسے ٹریڈ کے ذریعہ سلجھایا۔ ہم نے کہا، ’’اگر تم لوگ اسلحوں (اور شاید جوہری اسلحوں) کا استعمال کرتے رہوگے تو ہم کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔‘‘


واضح رہے کہ 10 مئی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہونے کے کچھ دن بعد ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کے کئی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے لیکن انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔ وہیں پاکستان نے ہندوستان کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے صرف ایک طیارے کو ہلکا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان نے بھی دعویٰ کیا کہ اس نے ہندوستان کے چھ جنگی طیارے گرائے ہیں، جن میں رافیل بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔