قومی خبریں

ہندوستان میں کورونا کی تباہی، مریضوں کی تعداد 9 لاکھ کے پار، ہلاکتیں تقریباً 24 ہزار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17989 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر 571460 ہو گئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 311565 فعال کیسز ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کوروناوائرس کی خوفناک صورتحال کے درمیان تیسرے دن بھی ہندوستان میں 28 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ سے متجاوز کرچکی ہے اور اس دوران 550 سے زیادہ افراد کی موت ہے۔ منگل کے روز صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28498 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9،06،752 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کو 28،637 اور پیر کو 28،701 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور ان کے مقابلہ میں متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت پہنچانے والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17،989 مریض شفایاب ہو چکے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر5،71،460ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 3،11،565 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 553ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 23،727 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6497 نئےکیسزرپورٹ کئے گئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،60،924 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب اس ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10،482 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1،44،507 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں ریاست تامل ناڈو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے ، جہاں کیسز کی تعداد 4،328 سے بڑھ کر 1،42،798 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں 57 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،023 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 92،567 افراد کوعلاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہے اور کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں اب تک 1،13،740 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3411 ہوگئی ہے۔ یہاں اب تک 91،312 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔

ملک کی مغربی ریاست گجرات کووڈ19 سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ مہاراشٹراوردہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاست گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 42،722 افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 2،055 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 29،770 افراداس مہلک وبا سے شفازیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں 41،581 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 757 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 16،248 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں کورونا وائرس کے 38،130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس کی زد میں آنے سے 955 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 24،203 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ایک اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 34،221 تک پہنچ چکی ہے اور365 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 23،679 افراد اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مغربی بنگال میں 31،448 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ،956 افراد ہلاک اور 19،213 افراد اب تک شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے یہ ریاست سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی فہرست میں راجستھان سے اوپر چلا گیا ہے۔ اس ریاست میں 31،103 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد بڑھ کر365 ہوگئی ہے۔ ریاست راجستھان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 24،936 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 525 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 18،630 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 21،894 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 308 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

اس وبا سے مدھیہ پردیش میں 663 ، پنجاب میں 204 ، جموں و کشمیر میں 187 ، بہار میں 160 ، اوڈیشہ میں 70 ، اتراکھنڈ میں 49 ، آسام میں 36 ، کیرالہ اور جھارکھنڈ میں 33،33، چھتیس گڑھ میں 19 ، پڈوچیری میں 18 ، گوا میں 17 ، ہماچل پردیش میں 11 ، چنڈی گڑھ میں 8 ، اروناچل پردیش ، میگھالیہ و تری پورہ میں دو دواور لداخ میں ایک افراد کی موت ہو چکی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined