قومی خبریں

یوگی حکومت پر کورونا کا حملہ جاری، ایک اور وزیر متاثر

یوگی حکومت میں کابینہ وزیر ستیش مہانا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، انہوں نے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی اور کہا کہ ان کے رابطہ میں آنے والے تمام لوگ قرنطینہ میں چلے جائیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: یوگی حکومت کے تمام دعووں کے باوجود کورونا وائرس کا اثر بڑھتا جا رہا ہے اور حالات یہ ہیں کہ خود وزرا تک اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اتر پردیش میں کابینہ وزیر ستیش مہانا ہفتہ کے روز کورونا متاثر پائے ہیں۔ وزیر نے خود ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔

Published: undefined

صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مہانا نے ٹوئٹر پر لکھا ’’کووڈ کی ابتدائی علامات نظر آنے پر کل میں نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ڈاکٹروں کی صلاح پر میں خانہ قرنطینہ میں چلا گیا ہوں۔ میری درخواست ہے کہ آپ میں جو بھی لوگ گزشتہ دنوں میرے رابطہ میں آئے ہیں برائے کرم وہ اپنی جانچ کرا لیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یوگی حکومت کے کئی وزیر کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن سے دو کابینہ کے وزیر کمل رانی ورون اور چیتن چوہان کا انتقال ہو چکا ہے۔ پارلیمانی امور اور وزیر صحت سریش کھنا نے جمعرات کے روز ہی کہا تھا کہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرانے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے اثر کو بہت حد تک روکنے میں کامیاب رہی ہے!

Published: undefined

الہ آباد میں سواروپ نہرو اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے وزیر نے کہا، ’’اتر پردیش کے مقابلہ چھوٹے چھوٹے کئی صوبوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور شفایابی کی شرح (ریکوری ریٹ) بھی اتر پردیش سے کم ہے۔ آج ہمارا ریکوری ریٹ 64 فیصد ہے اور محض 6400 کرونا سے متاثر مریض ہیں۔ تاحال صرف 600 لوگوں کی ہی موت ہوئی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined