قومی خبریں

کورونا کی پھر ریکارڈ تعداد: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 31 ہزر نئے کیسز، 800 سے زیادہ اموات

ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دن 1.31 لاکھ نئے کیسز درج کئے گئے، یہ کورونا کی وبا کی شروعات سے لے کر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کورونا کی وبا خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے اور روز ریکارڈ تعداد میں معاملے ریکارڈ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار ایک بار پھر کورونا کے معاملوں نے اپنے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ روز 1.31 لاکھ نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ یہ کورونا وبا کی شروعات سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 31 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 800 سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی۔ اس اثنا میں 60 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو گئے۔ اب ملک میں فعال کیسز کی تعداد تیزی سے 10 لاکھ کی جانب گامزن ہے، فی الحال یہ تعداد 9.74 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

Published: undefined

ملک میں اس وقت سب سے زیادہ بری حالت مہاراشٹر کی ہے، جہاں گزشتہ دس دن سے ہر روز 50 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی مہاراشٹر میں 56 ہزار نئے کیسز درج کئے گئے، صرف ممبئی میں ہی نو ہزار کے قریب معاملے سامنے آئے۔ اس کے علاوہ دہلی میں بھی گزشتہ روز ساڑھے سات ہزار معاملے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے گزشتہ قریب 6 مہینے کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

Published: undefined

دہلی-مہاراشٹر کے علاوہ یوپی میں بھی اب کورونا بے قابو ہو چلا ہے۔ یوپی میں گزشتہ روز 8 ہزار سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ جو کورونا وبا کی شروعات سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ایسے حالات میں کئی ریاستیں عروج کو پہنچ رہی ہیں، تو تشویش کا باعث ہے۔

Published: undefined

کورونا وبا کی دوسری لہر کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی۔ وزیر اعظم مودی نے اشارے دئے ہیں کہ ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوگا۔ حالانکہ جو ریاست نائٹ کرفیو لگا رہی ہے وہ صحیح ثابت ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اپیل کی ہے کہ اسے کورونا کرفیو کہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے ٹیسٹنگ بڑھانے کو کہا ہے، جس میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ کی تعداد 70 فیصد تک رکھنے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined