قومی خبریں

گاڑیوں کی فروخت پر کورونا کا برا اثر، اپریل میں خوردہ فروخت میں 28 فیصد کمی

ٹریکٹروں کے رجسٹریشن میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دو پہیے گاڑیوں میں اس کی شرح 32 فیصد، تین پہیہ میں 64 فیصد، تجارتی گاڑیوں میں 49 فیصد اور مسافر گاڑیوں میں 14 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مالی سال 2020-21 کے دوران گھریلو مارکیٹ میں گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں 30 فیصد اور گzشتہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ فیڈریشن آف آٹو موبائل ڈیلرز آرگنائزیشن (ایف اے ڈی اے) نے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ملک میں مجموعی طور سے 1649678 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جو مارچ 2021 کے مقابلہ میں 28.15 فیصد کم تھیں۔

Published: undefined

دو پہیہ گاڑیوں کے رجسٹریشن 27.63 فیصد کم ہوکر 1195445 ہوگئی۔ تھری وہیلر رجسٹریشن 43 فیصد گھٹ کر 38034 یونٹس ہوگئی۔ مسافر گاڑیوں، ٹریکٹروں اور تجارتی گاڑیوں کی فروخت میں بالترتیب 25 فیصد، 45 فیصد اور 24 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اپریل میں مجموعی طور سے 279745 مسافر گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ گزشتہ سال اپریل میں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث ڈیلرز نے ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی تھی۔ لہذا اس سال اپریل کے اعداد و شمار کا موازنہ اس سال مارچ کے اعداد و شمار سے کیا گیا ہے۔

Published: undefined

فاڈا نے بتایا کہ سال 2020-21 میں ملک میں مجموعی طور پر 15271519 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو مالی سال 2019۔20 سے 29.85 فیصد کم ہے۔ آٹھ سالوں میں اندراج شدہ گاڑیوں کی یہ کم سے کم تعداد ہے۔ اس عرصے کے دوران ٹریکٹروں کے علاوہ دیگر تمام کلاسوں کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی۔ ٹریکٹروں کی رجسٹریشن میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ دو پہیے والی گاڑیوں میں اس کی شرح 32 فیصد، تین پہیہ میں 64 فیصد، تجارتی گاڑیوں میں 49 فیصد اور مسافر گاڑیوں میں 14 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined