
ممبئی: عالمی دوا ساز کمپنی ووکہارٹ نے منگل کو کہا کہ اسے دواسازی کے قومی ریگولیٹری ادارے سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) سے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے اسپوتنک ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ کمپنی نے یہ اطلاع ایک ریگولیٹری فائلنگ میں دی۔ کمپنی نے کہا کہ اسے سی ڈی ایس سی او سے اسپوتنک لائٹ کی 8 کروڑ خوراکیں اور’اسپوتک وی کمپونینٹ فرسٹ‘ ویکسین کی دو کروڑ خوراکیں برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
Published: undefined
کمپنی نے کہا کہ ’’سی ڈی ایس سی او (ویسٹ زون)، اورنگ آباد اسٹیٹ ایف ڈی اے کے ڈرگ انسپکٹرز اور سی ڈی ایل کسولی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر اورنگ آباد کے والوج اور شیندرا میں ووکہارٹ کے ویکسین پروڈکشن پلانٹس کا معائنہ اور منظوری دی ہے تاکہ برآمد کرنے کی این او سی فراہم کی جا سکیں‘‘۔ کمپنی نے کہا کہ اورنگ آباد میں اس کی جدید ترین خودکار مینوفیکچرنگ کمپنی اعلیٰ معیار کے انجیکشن مصنوعات تیار کرنے کے لیے وقف ہے۔
Published: undefined
ووکہارٹ نے گمیلیہ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیملوجی و مائیکرو بایالوجی سے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مبنی اسپوتنک وی اور اسپوتنک لائٹ کی تیاری اور سپلائی کے لئے رشین ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ اور این ایس او ہیلتھ کیئر کے ساتھ ویکسینز کی تیاری اور فراہمی کے لیے روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ سے ایک معاہدہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined