قومی خبریں

لاک ڈاؤن: کالا بازاری کے خلاف کارروائیاں، کاروباریوں کے لئے کنٹرول روم کا قیام

ایس ڈی ایم پرشانت تیواری کی ٹیم نے غازی آباد کے مالی واڑا علاقہ میں ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا۔ اس میڈیکل اسٹور پر 20 روپے کی قیمت والا ماسک مہنگے داموں پر فروخت کیا جا رہا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے پیش نظر ملکی سطح پر 21 روزہ ’لاک ڈاؤن‘ کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے ضروری اشیائے ضروریہ اور خدمات کی سپلائی کرنے والے کاروباریوں کے مسائل کے تدارک کے لئے مرکزی سطح پر ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ یہ بعض گھریلو کاروبار اور صنعت ایسوسی ایشن کے فروغ محکمہ کے تحت بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

کنٹرول روم ملک بھر کے تاجروں کے لئے کام کرے گا۔ لازمی خدمات کی پیداوار، تقسیم اور فروخت میں آنے والے مسائل کا حل اس کنٹرول روم کے تحت ہوگا۔ اس پر کاروباری اپنے مسائل کے علاوہ تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔ یہ کنٹرول روم مکمل لاک ڈاؤن کی مدت یعنی 14 اپریل تک کام کرے گا۔ کاروباری کنٹرول روم سے فون نمبر 23062487-011 اور ای میل ’contrlroondpiiptatgov.in‘ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، متعدد شہروں کے گلی، محلوں میں موجود دکاندار لوٹ مار پر آمادہ ہو گئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی کالا بازری بھی شروع ہو چکی ہے۔ اس کالا بازاری کو روکنے کے لئے مقامی ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے تشکیل ٹیموں نے بدھ کے روز غازی آباد، مودی نگر، مراد نگر علاقوں میں چھاپا ماری کی۔

Published: undefined

بلیک مارکیٹنگ کے خلاف چھاپہ ماری کے دوران کئی چھوٹے دکانداروں کو تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔ جبکہ اندرا پورم میں واقع ایک آٹا چکی کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔ اسی طرح ایک میڈیکل اسٹور کو سیل کردیا گیا۔ وہیں، دہلی سے ملحقہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی بدھ کو دن بھر موصول ہوتی رہیں۔ ان علاقوں میں سینکڑوں لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Published: undefined

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو دی گئی اطلاع کے مطابق بدھ کے روز صدر ایس ڈی ایم پرشانت تیواری کی ٹیم نے غازی آباد کے مالی واڑا علاقہ میں ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارا۔ اس میڈیکل اسٹور پر 20 روپے کی قیمت والا ماسک مہنگے داموں پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ میڈکل اسٹور پر 10000 روپے کا جرمانہ عائد کرکے اس کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

غازی آباد ایڈیشنل میونسپل مجسٹریٹ ڈی پی سنگھ کی سربراہی میں ٹیم نے بدھ کی سہ پہر ’پوش علاقے‘ اندرا پورم میں چھاپہ ماری کی۔ یہاں اس ٹیم نے گلی میں موجود کئی چھوٹی بڑی دکانوں کی جانچ کی۔ چھاپے کے دوران ٹیم کو ایک چکی اور دال کی دکان پر اشیاء مقررہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوتا ملا۔ لہذا موقع پر ہی ٹیم نے ملزم دکان اور چکی آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

Published: undefined

غازی آباد کے سٹی مجسٹریٹ شیو پرتاپ شکلا اور منڈی سکریٹری کی ٹیموں نے 200 سے زیادہ ٹھیلے، تقریباً 250 آٹو رکشہ اور ای رکشہ میں سبزی وغیرہ لدوا کر علاقہ کی دکانوں میں بھجوائے۔

Published: undefined

غازی آباد کے لونی علاقہ سے بھی بدھ کے روز لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء کی ناجائز قیمتیں وصول کیے جانے کی خبریں ضلع انتظامیہ کی ٹیموں کو ملتی رہیں۔ کئی مقامات پر ٹیموں نے چھاپے بھی مارے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق لونی میں زیادہ قیمت وصول کرنے والے 15 سے زیادہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Published: undefined

غازی آباد ضلع پولیس ترجمان سونوير سنگھ سولنکی نے جمعرات کو آئی اے این ایس کو فون پر بتایا، ’’بدھ کو لاک ڈاؤن کے دوران ضلع میں 700 لوگوں پر 150 سے زیادہ معاملے درج کیے گئے۔ پانچ ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے۔ جبکہ 240 گاڑیوں کو سیز کر دیا گیا، یہ کارروائی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف عمل میں لائی گئی۔‘‘

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی اور یوپی کے غازی آباد سرحد پر واقع نوئیڈا (ضلع گوتم بودھ نگر) میں بدھ کے روز پولیس دن بھر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مصروف رہی۔

Published: undefined

گوتم بودھ نگر پولیس کے ترجمان کے مطابق ، ’’یہاں بلا وجہ باہر نکلنے والے 405 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ضلع میں 2500 سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے، جبیکہ 250 سے زائد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔‘‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس رنوجے سنگھ کے مطابق لاک ڈاؤن کا مذاق اڑانے والوں اور کالابازاری کرنے والوں پر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی ٹیمیں مسلسل نظر بنائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان