قومی خبریں

کورونا: ہوٹل، ریستورانوں، کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ سے خارج

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور گیسٹ ہاوسوں کو شیلٹر ہوم، کورینٹائن سنٹر اور آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کرنے سے متعلق عرضی جمعہ کو خارج کر دی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ملک کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور گیسٹ ہاوسوں کو شیلٹر ہوم، کورینٹائن سنٹر اور آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کرنے سے متعلق عرضی جمعہ کو خارج کردی۔

Published: undefined

مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی پر عرضی دائر کرنے والے وکیل الکھ آلوک سریواستو نے نئی عرضی دائر کرکے ملک کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور گیسٹ ہاوسوں کو تحویل میں لیکر انہیں شیلٹر ہوم، کورینٹائن سنٹر اور آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے درخواست کی۔

Published: undefined

جج ایل ناگیشور راو اور جج دیپک گپتا پر مشتمل بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی سماعت کے دوران یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کردی کہ لوگ طرح طرح کے خیالات لیکر آرہے ہیں اور ہر کسی صلاح نہیں سنی جاسکتی۔ اس سے پہلے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیل دی کہ حکومت نے پہلے ہی یہ عمل شروع کردیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ انفیکشن سے متاثرہونے والے ممکنہ مریضوں اور مہاجر مزدوروں کو ان سرکاری عمارتوں میں ٹھہرایا جارہا ہے جہاں انہیں مناسب طبی سہولیات دستیاب ہیں، ساتھ ہی ریاستی حکومتیں بھی ان کا خیال رکھ رہی ہیں۔ جج نے کہاکہ لاکھوں لوگ اپنے لاکھوں لوگ اپنے لاکھو ں آئیڈیا دے رہے ہیں ان تمام کو نہیں سن سکتے۔

خیال رہے کہ سریواستو نے مہاجر مزدوروں کو مناسب انتظامات دستیاب کرانے سے متعلق ایک اور عرضی داخل کی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ دنوں سماعت کی تھی اور مرکز کو کئی طرح کی ہدایات دی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined