قومی خبریں

دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز ، کنٹیمنٹ زون کی تعداد 417

دہلی میں کورونا کے کل بیڈ 13411 ہیں جن میں سے 6014 مریض ہیں جبکہ 7397 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں 17148 مریض ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کا قہر مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔کل 2889 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اموات کی تعداد 65 کے ساتھ بڑھ کر 2623 ہوگئی جب کہ انفیکشن پر قابو پانے کی مہم کے تحت ممنوعہ علاقوں (کنٹیمنٹ زون) کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔
دہلی کے لئے اتوار کے روز راحت کی بات یہ ہے کہ مسلسل دوسرے دن بھی، نئے مریضوں کی یومیہ تعداد تین ہزار سے نیچے رہی ہے۔ دہلی میں 23 جون کو سب سے زیادہ 3947 و یومیہ معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔

Published: undefined

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2889 نئے معاملات کے ساتھ متاثرہ افراد کی کل تعداد 83 ہزار 77 تک جا پہنچی ہے۔ اس عرصے کے دوران، 65 اموات کے ساتھ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 2623 ہوگئی۔

Published: undefined

دہلی کے لئے پچھلے 24 گھنٹوں میں بھی راحت کی بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران 3306 سے زیادہ مریض ٹھیک ہوگئے تھے اور اب تک 52607 متاثرین کورونا کو شکست دے کر صحت مند ہوچکے ہیں۔ آج فعال معاملات کی تعداد 27847 ہے۔

Published: undefined

کورونا جانچ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آنے والی تیزی سے کل جانچ کی تعداد 498426 کے ریکارڈ تک پہنچ گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، دہلی میں 20080 ٹسٹ کئے گئے، جبکہ جمعہ کے دن، ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کورونا جانچ کی گئیں۔ دہلی میں دس لاکھ آبادی پر ہونے والی جانچ کی اوسطا 26233 ہوگئی ہے۔ کنٹینمنٹ زون کی تعداد ایک سو سے زائد بڑھ کر 315 سے 427 ہوگئی۔

Published: undefined

دہلی میں کورونا کے کل بیڈ 13411 ہیں جن میں سے 6014 مریض ہیں جبکہ 7397 خالی ہیں۔ ہوم آئسولیشن میں 17148 مریض ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج