قومی خبریں

یوپی میں کورونا کا پھیلاؤ، راجدھانی لکھنؤ میں اس سال کی پہلی موت

سانس لینے میں دقت کے بعد خاتون کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جانچ میں کورونا کے انفیکشن کی تصدیق کی گئی۔ چار اپریل کو کے جی ایم یو میں داخل ہونے والی خاتون کی بدھ کو موت واقع ہو گئی

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: کورونا کی وبا کے ملک بھر میں تازہ پھیلاؤ کے درمیان اتر پردیش میں بھی نئے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، ریاست کی راجدھانی لکھنؤ میں کورونا کے سبب رواں سال کی پہلی موت درج کی گئی۔

Published: undefined

فوت ہونے والی خاتون لکھنؤ کی ورنداون کالونی کی رہائشی تھی اور اسے عالم باغ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہ اطلاع ایک عہدیدار نے دی۔ خیال رہے کہ اتر پردیش میں ایک ہی دن میں کورونا کے 192 تازہ معاملے درج کئے گئے ہیں۔ وہیں، لکھنؤ میں کورونا کے 35 نئے معاملہ دج کئے گئے۔

Published: undefined

کے جی ایم یو نے بتایا کہ بزرگ خاتون کی ایک سے زیادہ اعضا ناکام ہونے کے سبب موت ہوئی۔ مریض کی حالت کافی نازک تھی اور اسپتال لاتے ہی اسے وینٹی لیٹر کی رپورٹ پر رکھا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یوپی میں کوونا کے فعال کیسز کی تعداد 742 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 7 دنوں کے اندر ریاست بھر سے کورونا کا 1000 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔ جمعرات کو آئی رپورٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ معاملے گوتم بدھ نگر اور لکھنؤ میں درج کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined