قومی خبریں

آئی آئی ٹی مدراس میں کورونا وائرس کا قہر، 55 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو

تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے بتایا کہ اب تک ہم نے 1420 لوگوں کا ٹیسٹ کیا ہے، جن میں سے آئی آئی ٹی مدراس کے 55 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان کے کچھ حصوں میں کورونا وائرس لگاتار اپنی رفتار بڑھا رہا ہے۔ متاثرین کی بڑھتی تعداد نے فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس میں بڑی تعداد میں کورونا متاثرین کا پتہ چلا ہے، جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے بتایا کہ ’’اب تک ہم نے 1420 لوگوں کا ٹیسٹ کیا ہے جن میں سے آئی ٹی مدراس کے 55 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سبھی پازیٹو مریضوں میں ہلکی علامتیں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک ’ایکس ای‘ ویریئنٹ کا کوئی کیس نہیں ملا ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کے کیسز ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 2527 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس دوران 1656 لوگوں نے اس وبا کو شکست بھی دی۔ اس وقت ہندوستان میں 15079 کورونا کیسز ایکٹیو ہیں، جو کہ محض 0.04 فیصد ہے۔ راحت دینے والی بات یہ بھی ہے کہ ریکوری ریٹ 98.75 فیصد کے قریب ہے۔ ابھی تک 42517724 مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے۔ کل 455179 سیمپل کی جانچ کی گئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ ابھی تک ویکسین کی 187.46 خوراک لوگوں کو دی جا چکی ہے۔ اس میں پہلی، دوسری اور بوسٹر ڈوز تینوں شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined