قومی خبریں

کورونا کا خوف: تمل ناڈو میں بھی ماسک ہوا لازمی، حکم کی خلاف ورزی پر 500 روپے جرمانہ

تمل ناڈو میں بھی گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، محکمہ نے پہلے متاثرین کی تعداد میں گراوٹ کے بعد ماسک کی لازمیت کو واپس لے لیا تھا۔

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس 

تمل ناڈو کے محکمہ صحت نے جمعہ کو جاری ایک حکم میں ریاست میں ماسک پہننے کو ایک بار پھر لازمی قرار دیا ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ محکمہ نے کہا کہ ملک میں، خصوصاً دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

تمل ناڈو میں بھی گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا کے تازہ معاملوں میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ محکمہ نے پہلے متاثرین کی تعداد میں گراوٹ کے بعد ماسک کی لازمیت کو واپس لے لیا تھا۔ اب معاملوں میں اضافہ دیکھے جانے کے بعد ایک بار پھر ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تمل ناڈو میں جمعرات کو 39 افراد کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آئی آئی ٹی مدراس کے 12 طالب علم بھی کورونا پازیٹو پائے گئے اور ادارہ کو جمعرات کو کورونا زون قرار دے دیا گیا تھا۔ حالانکہ گنڈی سرکاری اسپتال سے ابتدائی علاج کرانے کے باوجود طلبا کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔ آئی آئی ٹی مدراس کے ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اائی اے این ایس کو بتایا کہ جب وہ گنڈی سرکاری اسپتال میں طلبا کو داخل کرنے کے لیے تیار تھے، تو ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ طلبا کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined