قومی خبریں

کورونا سے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زیادہ اموات، کل معاملے ساڑھے 22 لاکھ سے زیادہ

اس دوران 50,998لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 15,30,802پر پہنچ گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ملک میں کورونا وائرس کی دن بدن خراب ہوتی حالت کے درمیان اتوار کی دیر رات تک ۶۲ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 22لاکھ سے زیادہ 22.11 لاکھ سے زیادہ ہوگئی اور۱۰۱۳مزید لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 44ہزار سے زیادہ ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 69فیصد سے اوپر پہنچ گئی۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 62,117نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 22,14,137ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 44,447ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملات میں اضافہ سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 7,261کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,36,008ہوگئی ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 50,998لوگوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی15,30,802پر پہنچ گئی۔ اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر آج 69.21فیصد ہوگئی جو سنیچر تک 68.66تھی جبکہ اموات کی شرح 2.0فیصد رہی۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پہلی بار ایک دن میں سب سے زیادہ 64,399انفیکشن کے معاملے آنے سے ان کی تعداد 21,53,011ہوگئی۔ ملک میں تین دن میں مسلسل انفیکشن کے 61ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

کورنا سے بری طرح متاثر آندھراپردیش میں 10,820نئے معاملے سامنے آئے جبکہ ایک دیگر جنوبی ریاست تملناڈو میں 5,994، کرناٹک میں 5985معاملے، اترپردیش میں 4571معاملے، بہار میں 3,934، مغربی بنگال میں 2939معاملے او ر تلنگانہ میں 1982نئے معاملے سامنے آئے۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

کورونا وبا سے اب تک مدھیہ پردیش میں 996,راجستھان میں 784، پنجاب میں 586، ہریانہ میں 483، جموں وکشمیر میں 472، اوڈیشہ میں 321، جھارکھنڈ میں 168، آسام میں 140، اتراکھنڈ میں 125، کیرالہ میں 109، چھتیس گڑھ میں 90، گوا میں 75، پڈوچیری میں 87، تریپورہ میں 41، چندی گڑھ میں 25، ہماچل پردیش میں 14، انڈومان نکوبار جزائر میں 20، لداخ نو، منی پور میں گیارہ، ناگالینڈ میں آٹھ، میگھالیہ میں چھ، اروناچل پردیش میں تین، دادر ناگر حویلی اور دمن دیپ میں دو اور سکم میں ایک شخص کی موتہوئی ہے۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2020, 8:11 AM IST

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ