قومی خبریں

اتر پردیش کے تمام 75 اضلاع میں دن کا کورونا کرفیو ختم، سنیماگھر، سلون، مال اور جم پر پابندی برقرار

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے کمزور ہونے کے پیش نظر ریاست کے تمام 75 اضلاع میں دن کے کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ تاہم، رات کا کرفیو اور ویکنڈ کرفیو پہلے کی طرح نافذ رہے گا

لکھنؤ میں خریداری کرتے لوگ / یو این آئی
لکھنؤ میں خریداری کرتے لوگ / یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنو: اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے کمزور ہونے کے پیش نظر ریاست کے تمام 75 اضلاع میں دن کے کورونا کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ تاہم، رات کا کرفیو اور ویکنڈ کرفیو پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔

Published: undefined

کل بدھ کو ریاست کے سبھی اضلاع میں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بازار کھلیں گے۔ حالانکہ سنیماگھر، مال اور جم پر پابندی لگی رہی گی۔ وہیں ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت توہوگی لیکن وہاں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ریسٹورنٹ سے صرف ہوم ڈیلیوری کی جا سکے گی۔

Published: undefined

جاری ہدایات کے مطابق جن اضلاع میں 600 سے کم انفکشن کے معاملے ہونگے ان اضلاع کو کورونا کرفیو سے راحت ملے گی۔ اب ریاست کے سبھی اضلاع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 600 سے کم ہو گئی۔ لہذا اضلاع کو بازار کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Published: undefined

اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2لاکھ 85 ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس کے باوجود صرف 798 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب ریاست میں کورونا کے ایکٹیو معاملوں کی تعداد تقریبا 14000 ہے۔ وہیں پازیٹیو شرح 0.2 فیصدی ہے۔ اس کے علاوہریاست کا کورونا ریکوری ریٹ 97.1 فیصدی ہے۔

Published: undefined

پیر کو اعدادوشمار کے مطابق تقریبا 40 دن کے بعد یوپی میں کورونا متاثرین کی کی اموات کی تعداد 100 سے نیچے درج کی گئی۔ پیر کو 727 نئے متاثرین ملے جبکہ 81 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔ سب سے زیادہ 24 اموات کانپور شہر میں ہوئیں جبکہ نئے مریض صرف 38 ملے۔ سب سے زیادہ 53 مریضوں ریاستی راجدھانی لکھنو میں ملےتھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined