قومی خبریں

کورونا بحران: تلنگانہ پولیس نے ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں سے ایک-ایک ہزار روپئے کا جرمانہ وصول کیا

پولیس نے اس مہم کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والے 50 افراد پر جرمانہ عائد کیا۔ ہوٹلس اور دفاتر کے قریب ماسک کے استعمال کے سلسلہ میں بورڈس لگانے کی بھی ہدایت دی۔

فیس ماسک، تصویر یو این آئی
فیس ماسک، تصویر یو این آئی 

حیدرآباد: ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں پر پولیس نے ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے حیدرشاہ کوٹ علاقہ میں پولیس نے یہ خصوصی مہم چلائی اور ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد اور گاڑی سواروں پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ ہوٹلس اور دفاتر کے قریب ماسک کے استعمال کے سلسلہ میں بورڈس لگانے کی بھی پولیس نے ہدایت دی۔

Published: undefined

پولیس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ گاہکوں کے ماسک کے عدم استعمال پر دکان مالکان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پولیس نے اس مہم کے دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والے 50 افراد پر جرمانہ عائد کیا۔ ساتھ ہی پولیس نے بعض افراد جنہوں نے ماسک کا استعمال نہیں کیا تھا، ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھماکر ان کو سڑک پر کھڑا کر دیا اور ان کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کی۔ پولیس نے ان افراد میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ پولیس نے لازمی طور پر ماسک کے استعمال کی ہدایت دیتے ہوئے تمام لوگوں کو کووڈ اصولوں پر عمل کرنے پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined