قومی خبریں

کورونا بحران: ہریانہ میں رات کا کرفیو نافذ، رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک آمد و رفت پر پابندی

ہریانہ میں کورونا وائرس نے خوفناک صورت اختیار کر لی ہے۔ یہاں گزشتہ پانچ مہینے کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور انفیکشن کے فعال مریضوں کی تعدا 20981 تک پہنچ گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنڈی گڑھ: کورونا وائرس کے شدید بحران کے پیش نظر دہلی، پنجاب اور چنڈی گڑھ کے بعد اب حکومت ہریانہ نے بھی صوبہ بھر میں نائٹ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ پورے ہریانہ میں شب کے 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ پولیس کو سختی سے نائٹ کرفیو پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined

رات کے کرفیو کے دوران عام لوگوں کی آمد و رفت پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔ تاہم طبی اور دیگر ضروری خدمات پر مامور ملازمین کرفیو سے مستثنیٰ رہیں گے۔ نائٹ کرفیو کا حکم پیر کے روز سے نافذ ہو گیا ہے۔ اس دوران سڑکیں ویران ہو گئیں اور پولیس ااہلکار کرفیو پر عمل آوری کے لئے گشت کرتے نظر آئے۔ حکومت نے کرفیو کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

Published: undefined

ہریانہ میں کورونا وائرس نے خوفناک صورت اختیار کر لی ہے۔ یہاں گزشتہ پانچ مہینے کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور انفیکشن کے فعال مریضوں کی تعدا 20981 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل 26 نومبر 2020 کو 20948 کیسز فعال تھے۔ اتوا کو ایک ہی دن میں صوبہ بھر میں 3440 کیسز کی تصدیق کی گئی، جبکہ 16 افراد کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ہریانہ میں درجہ اول تا آٹھ کے تمام اسکولوں، آنگن باڑیوں اور اطفال خانوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنروں (ڈی سی) کو معائنہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ 30 اپریل کے بعد صوبہ میں کورونا کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد آگے کے لئے فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined