قومی خبریں

جھارکھنڈ: اچانک کورونا کیسز میں اضافہ، رانچی ریلوے اسٹیشن پر 55 مسافر ملے پازیٹو

ایک مہینے کے بعد ہی کووڈ متاثرین کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ نے فکر میں اضافہ کر دیا ہے، ڈاکٹر نشتھ کا کہنا ہے کہ درگا پوجا میں جس طرح سے لاپروائی ہوئی ہے، اسی کا نتیجہ ہے کہ معاملے اچانک بڑھ گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھارکھنڈ میں کورونا ایک بار پھر ڈرانے لگا ہے۔ ریاست کی راجدھانی رانچی میں گزشتہ دو دنوں میں کووڈ انفیکشن کے معاملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ آج رانچی کے ہٹیا ریلوے اسٹیشن پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ میں ایک ساتھ 55 مسافر کورونا پازیٹو پائے گئے۔ یہ سبھی مسافر پوری سے رانچی کے درمیان چلنے والی تپسونی ایکسپریس اور راؤرکیلا سے رانچی کے درمیان چلنے والی راؤرکیلا ایکسپریس سے یہاں پہنچے تھے۔

Published: undefined

اس سے قبل 22 اکتوبر کو رانچی میں کورونا کے 36 معاملے سامنے آئے تھے۔ پورے جھارکھنڈ میں کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 280 ہو گئی ہے۔ یہ گزشتہ ایک مہینے میں کووڈ متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ حال میں اختتام پذیر نوراتری اور درگا پوجا کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ ٹوٹنے کے سبب انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اِدھر ریاست کے سب سے بڑے اسپتال ریمس میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر اسپتال انتظامیہ الرٹ ہو گیا ہے۔ ایک مہینے کے فرق میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں تقریباً پانچ گنا اضافہ نے سب کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ رانچی کے ریمس میں کووڈ ٹاسک فورس کے ڈاکٹر نشتھ ایکّا کا کہنا ہے کہ پوجا میں جس طرح سے لاپروائی ہوئی ہے، اس کا نتیجہ ہے کہ معاملے اچانک سے بڑھے ہیں۔ پھر بھی ہماری تیاری پوری ہے۔

Published: undefined

رانچی میں سی سی ایل گاندھی نگر اسپتال کے سینئر مائیکرو بایولوجسٹ ڈاکٹر جتیندر کمار کی مانیں تو لاپروائی تو بھاری پڑ رہی ہے۔ اچانک سے معاملے بڑھنا اچھا اشارہ نہیں ہے۔ اس لیے لوگ محتاط رہیں تو حالات قابو میں رہیں گے۔ تہواروں کا سیزن جاری ہے، دیوالی، بھائی دوج اور چھٹھ جیسے بڑے تہوار آنے والے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن پر صحیح طریقے سے عمل نہیں کیا جائے گا تو حالات بے قابو ہو جائیں گے۔ اس لیے ماسک لگانا، سینیٹائزر استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ کے علاوہ بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے بچنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

اس درمیان ریاست میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ریمس سی سی ایل گاندھی نگر اور صدر اسپتال میں پوری تیاری رکھی گئی ہے۔ ونٹلیٹر سے لے کر آئی سی یو کے بیڈ بھی ریزرو رکھے گئے ہیں، تاکہ سنگین مریضوں کا فوری علاج کیا جا سکے۔ فی الحال ریمس میں پوسٹ کووڈ کے مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ جہاں پوسٹ کووڈ کا ایک سنگین مریض ہے۔ وہیں پوسٹ کووڈ کے 22 مریض علاج کرا رہے ہیں۔ صدر اور سی سی ایل میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز