قومی خبریں

دہلی میں کورونا وائرس کے 19832 نئے متاثرین، 341 اموات

دہلی میں 24 گھنٹے کے دوران 19832 نئے متاثرین کی رپورٹ کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1292867 ہوگئی ہے ۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر فائل تصویر آئی اے این ایس

قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 19800 سے زیادہ نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور مزید 341 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ زير علاج مریضوں کی تعداد 406 بڑھ کر 91000 تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

دہلی میں جمعہ کے روز زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 406 کے اضافے سے ان کی تعداد 91035 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں نئے مریضوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی آنے سے یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق اس عرصے کے دوران 19832 نئے متاثرین کی رپورٹ کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1292867 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 1183093 ہوگئی ہے ۔

Published: undefined

اس عرصے کے دوران 341 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18739 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.45 فیصد ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دارالحکومت میں 79593 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ، اب تک کی جانے والی جانچوں کی تعداد 3.66 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ ہر 10 لاکھ آبادی میں اوسطا ٹیسٹ 809739 ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء، دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد بڑھ کر 50785 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined