قومی خبریں

کورونا اعصابی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، خوشبو، ذائقہ کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی جودھپور کے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے اس میں خوشبو اور مزہ کی پہچان نہیں رہ جاتی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن آدمی کے تنتریکا تنتر (اعصابی نظام) کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے اس کی خوشبو اور مزہ پہچاننے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، جودھپور کے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے اسے خوشبو اور مزہ کی پہچان نہیں رہ جاتی۔

Published: 26 Apr 2020, 11:11 PM IST

ادارہ کے سائنسداں ڈاکٹر سرجیت گھوش اور ان کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس جس میں موجود انزائم ’ایچ پی سی ای 2‘ سے ہوکر جسم میں پہنچتا ہے۔ یہ انزائم تقریباً تمام انسانی اعضا میں پایا جاتا ہے۔ دماغ میں بھی یہ انزائم پایا جاتا ہے۔ اس لئے ناک اور منہ کے راستے ’ایچ پی سی ای 2‘ کے رابطہ میں آنے کے بعد وائرس دماغ کے اگلے حصہ میں واقع آل فیکٹری بلب تک پہنچ جات اہے۔

Published: 26 Apr 2020, 11:11 PM IST

آل فیکٹری بلب کے میوکوسا کی نسیں اندر ہی اندر ناک کے اوپر سے ہوکر گلے تک آتی ہیں۔ خوشبو کی پہچان کا کام آل فیکٹری بلب ہی کرتا ہے۔ اس لئے جب وائرس اسے نقصان پہنچاتا ہے تو مریض کی خوشبو پہچاننے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔

Published: 26 Apr 2020, 11:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Apr 2020, 11:11 PM IST