قومی خبریں

آئین ریزرویشن، تعلیم اور سانس لینے کی گارنٹی ہے، بی جے پی اسے بدلنے کی بات کرتی ہے: منوج جھا

منوج جھا نے کہا کہ موہن بھاگوت نے 9 سال پہلے آئین پر نظرثانی کی بات کی تھی۔ یہ لوگ ریزرویشن ختم کرنے جا رہے ہیں، اگر یہ آئین نہیں رہے گا تو ملک نہیں رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>آر جے ڈی لیڈر منوج جھا /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

آر جے ڈی لیڈر منوج جھا /  تصویر: آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل (16 اپریل) کو گیا میں ایک جلسۂ عام میں آئین کو تبدیل کرنے کے اپوزیشن کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ چاہے بابا صاحب خود آ جائیں، آئین نہیں بدلا جا سکتا۔ اس پر ایک دن بعد ہی یعنی کہ بدھ کو آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتی ہے۔

Published: undefined

پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئین صرف کاغذ کا ایک ورق نہیں ہے بلکہ یہ ایک زندہ دستاویز ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آئین ریزرویشن، تعلیم اور سانس لینے کی گارنٹی ہے، آپ اس آئین کو تبدیل کرنے کی بات کر رہے ہیں، یہ محض صفحات نہیں بلکہ زندہ دستاویز ہیں۔‘‘

Published: undefined

منوج جھا نے آئین کو تبدیل کرنے کی بات پر بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں۔ جھا نے کہا کہ آئین میں ترمیم ہو سکتی ہے، آپ اسے تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت نے 9 سال پہلے آئین پر نظرثانی کی بات کی تھی۔ یہ لوگ ریزرویشن ختم کرنے جا رہے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن نے کہا کہ اگر یہ آئین نہیں رہے گا تو ملک نہیں رہے گا۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے لیڈر نے زور دے کر کہا کہ کچھ لوگ جو الیکشن لڑ رہے ہیں ہر روز کہتے ہیں کہ ہم آئین بدلیں گے۔ آپ کہتے ہیں کہ آپ آئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ آئین کیا ہے؟ یہ ریزرویشن کی گارنٹی ہے، تعلیم کی گارنٹی ہے، روزگار کی گارنٹی ہے۔ یہ آئین آپ کے بنیادی حقوق کا احترام کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر سب کو ساتھ لے کر چلنے کا ضامن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی بڑی گارنٹی دے رہے ہیں، وہ اپنے لوگوں کو سمجھائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined