
تصویر قومی آواز/ویپن
کانگریس نے اے آئی سمٹ کے دوران پُرامن مظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریس کارکنان پر درج مجرمانہ دفعات کو قانون کا ظالمانہ استعمال قرار دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ پُرامن جمہوری مخالفت کو دہشت گردی یا سازش کے زمرہ میں رکھنا جمہوریت کا ایک طرح سے قتل ہے۔
Published: undefined
کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ مظاہرین پر لگائی گئیں دفعات دلیلوں سے میل نہیں کھاتی ہیں۔ یوتھ کانگریس کارکنان کے خلاف کسی طرح کے تشدد یا مجرمانہ منشا کے ثبوت نہیں ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’بھارت منڈپم‘ ایک پبلک پلیس ہے، نہ کہ کسی کی ذاتی رہائش۔ اس کا موازنہ کسی کے گھر یا بیڈروم سے کرنا نامناسب ہے۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’حکومت سے جواب مانگنا دہشت گردی نہیں ہے اور احتجاج کے طور طریقوں کو فوجداری جرم کے زمرہ میں نہیں رکھا جا سکتا۔‘‘
Published: undefined
سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ ڈاکٹر سنگھوی نے دہلی پولیس کے ذریعہ عائد کردہ دفعات کی فہرست شیئر کرتے ہوئے ایک ایک کر ان پر سوال اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ دفعہ 121 کے تحت مرضی سے چوٹ یا سنگین چوٹ پہنچانے کا الزام ہے۔ لیکن ایسا کب اور کہاں ہوا؟ دفعہ 132 کے تحت عوامی خادم کو فرائض سے روکنے کے لیے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کس عوامی خادم کے ساتھ ایسا ہوا؟ دفعہ 221 کے تحت عوامی خادم کے کاموں میں رخنہ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کارکنان نے مظاہرہ کیا، لیکن رخنہ کہاں ڈالا گیا؟ مقدمہ میں لگائی گئیں دفعات 153اے اور 197 پر سنگھوی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ کیا کسانوں اور روزگار کے ایشوز اٹھانا قومی اتحاد کے لیے خطرہ ہے؟ کیا نوجوانوں کے مظاہرہ سے گروپوں کے درمیان دشمنی پیدا ہوئی؟ انھوں نے اس معاملہ میں ’کامن انٹنشن‘ اور ’کریمنل کانسپریسی‘ کو بھی جوڑنے پر سوالات اٹھائے۔
Published: undefined
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھوی نے کہا کہ آج کے ہندوستان میں پرامن مظاہرہ کرنا ہی سب سے بڑا جرم بن گیا ہے۔ حکومت جنوبی کوریا جیسی تاناشاہی چلا رہی ہے اور عدم اتفاق کو غداری و سوالات کو سازش بتایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت کی گزشتہ 11 سالہ حکومت میں احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کی مثالیں شمار کراتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اپنے مستقبل کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں پر لاٹھیاں چلائی گئیں۔ بی جے پی لیڈر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف آواز اٹھانے والی بیٹیوں کو سڑکوں سے گھسیٹ کر ہٹایا گیا۔ کسانوں کو ملک مخالف کہہ کر ان پر آنسو گیس و ربڑ کی گولیاں داغی گئیں۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جب اقتدار خود کو ملک سمجھنے لگے اور عدم اتفاق کو دشمن، تب جمہوریت مر جاتا ہے۔ انھوں نے ایک ساتھ 150 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کو جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ باب قرار دیا اور حزب اختلاف کے قائد کو بولنے سے روکے جانے پر بھی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس میں ڈاکٹر سنگھوی نے بھروسہ ظاہر کیا کہ عدلیہ اس پورے معاملے کا مجموعی نظریہ سے نوٹس لے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’دہشت گردی‘ اور ’ملک غداری‘ جیسے الفاظ کا استعمال پوری طرح غلط ہے۔ مودی حکومت جتنا زیادہ ان نوجوانوں کی آواز کو دبائے گی اور اسے سنسنی خیز بنائے گی، ان نوجوانوں کے ایشوز اتنے ہی ابھر کر سامنے آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined