قومی خبریں

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے: نانا پٹولے

نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا سے ابتدا میں ہی جب اتنا خوف محسوس کرنے لگی ہے تو جیسے جیسے یہ یاترا آگے بڑھے گی، اس کی بوکھلاہٹ قابل دید ہوگی۔

نانا پٹولے، تصویر یو این آئی
نانا پٹولے، تصویر یو این آئی 

ممبئی: ملک کے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ شروع کی گئی ہے۔ اس یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے جسے دیکھ کر بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راہل کی بھارت جوڑو یاترا پر تنقید کرنے والے بی جے پی لیڈروں کی خبر لیتے ہوئے یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔

Published: undefined

نانا پٹولے نے کہا کہ اب بی جے پی راہل گاندھی کی ٹی شرٹ کی قیمت جیسے چھوٹی باتوں کا ایشو بناکر اپنے فکری دیوالیہ پن کا ظاہر کر دیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو پد یاترا کی وجہ سے بی جے پی کی زمین کھسک رہی ہے اور وہ گھبراہٹ کی شکار ہے۔

Published: undefined

نانا پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر، ترجمان، وزراء جو کہتے تھے کہ کانگریس ختم ہوگئی ہے اور راہل گاندھی کو شب وروز بدنام کرنے کی سازشیں کرتے رہتے تھے، اب وہی لوگ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سے صدمے میں ہیں۔ کیونکہ اس یاترا کو عوام کی طرف سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔

Published: undefined

نانا پٹولے نے مزید کہا کہ اس یاترا کے ذریعے راہل گاندھی عوام سے براہ راست رابطہ کر رہے ہیں۔ یہ سفر 150 دنوں میں 3500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا اور 12 ریاستوں سے گزرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا سے ابتدا میں ہی جب اتنا خوف محسوس کرنے لگی ہے تو جیسے جیسے یہ یاترا آگے بڑھے گی، اس کی بوکھلاہٹ قابل دید ہوگی۔

Published: undefined

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ راہل گاندھی براہ راست مرکزی حکومت سے مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی بربادی، کسانوں اور مزدوروں کے سوالوں کے جواب مانگ رہے ہیں اور عوام کے رسپانس سے صاف ہے کہ عوام کے یہ سوالات بہت اہم ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اب بوکھلاہٹ میں راہل گاندھی کی ٹی شرٹ کا معاملہ اٹھا رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے بی جے پی لیڈروں کو یہ جواب دینا چاہیے کہ ملک کے سپریم لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی 10 لاکھ کا سوٹ، ڈیڑھ لاکھ کی عینک، 80 ہزار کی شال، 12 لاکھ کی گاڑی، 8000 کروڑ کا ہوائی جہاز استعمال کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں ایک فقیر کہا جاتا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ اس فقیر سے ہمارے ملک کو کیا فائدہ ہوا؟ پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کو راہل گاندھی کے ٹی شرٹ کی فکر کرنے کے بجائے بی جے پی کو ملک کے 130 کروڑ عوام کے سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined