قومی خبریں

اجے مشرا کے قافلے پر انڈے پھینکنے کے الزام میں کانگریس کارکنان زیرحراست

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے قافلے پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے الزام میں پولیس نے آج کئی کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

بھونیشور: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے قافلے پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے الزام میں پولیس نے آج کئی کانگریس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کارکنان گزشتہ تین اکتوبر کو لکھیم کھیری میں کسانوں کے خلاف ہوئے تشدد میں اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کے مبینہ ملوث ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

Published: undefined

حکومت کے ذریعہ منظور کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف لکھیم پور کھیری میں احتجاج کرنے والے کم از کم چار کسانوں کو گاڑیوں کے ذریعہ کچل دیا گیا۔ الزام ہے کہ کسانوں کو کچلنے والی گاڑیوں میں سے ایک میں آشیش مشرا تھے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر آج صبح بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کے آر ٹی سی-منڈلی کا دورہ کرنے پہنچے۔ یہاں وہ 180 مردوں کی بیرک کا افتتاح بھی کرنے والے ہیں۔ اس دوران بیجو پٹنائک انٹرنیشنل ایرپورٹ چوک پر کانگریس کارکنوں نے اس وقت ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جب وہ پروگرام کے مقام کی طرف جا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined