قومی خبریں

کانگریس کا مودی-سیتا رمن کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

کانگریس رافیل سودے پر لوک سبھا کو گمراہ کرنے کے لئے وزیر اعظم مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن کے خلاف تحریک استحقاق نے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے رافیل سودے پر ایوان کو گمراہ کیا ہے اور پارلیمنٹ سے کچھ معلوما ت چھپائی ہیں ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجے والا کے مطابق ان کی پارٹی ایوان میں ان کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی تحریک لا سکتی ہے ۔سرجے والا نے یہ بات صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کی بحث کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ حکومت نے رافیل طیارہ کی بہت زیادہ قیمت ادا کی اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بحث کے دوران انہوں نے وزیر اعظم سے مندرجہ ذیل تین سوال پوچھے :

کیا وزیر اعظم نے 2008 میں فرانس اور ہندوستان کے مابین قرار پائے رافیل سودے کو ختم کرنے اور 2016 میں نیا سودہ کرنے سے قبل کابینہ کمیٹی برائے دفاع کی منظوری لی تھی؟

وزیر اعظم کی طرف سے خود ساختہ طور پر یہ فیصلہ کیوں لیا گیا کہ ایچ اے ایل (ہندوستان ایئروناٹیکل لمیٹڈ ) سے طیارہ کو ہندوستان میں ہی اسیمبل کرایا جائے گا؟

وزیر اعظم مودی نے ایک بڑے کاروباری (ریلائنس ڈفینس) کو اس سودے میں شامل کر کے 45000 کروڑ کا فائدہ کیوں پہنچایا؟

Published: 23 Jul 2018, 6:00 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایوان میں جو الزامات عائد کئے ان کے جواب میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے 2018 کے سودے سے متعلق ’رازداری ‘ پر مبنی دستاویز پیش کر دیئے۔ لیکن حکومت کی طرف سے وہ تفصیلات پیش نہیں کی جا سکیں جن سے کانگریس صدر کے الزامات کی تردید اور انہیں بے بنیاد قرار دیا جا سکے ۔

وزیر اعظم نے بھی اس ایشو پر بولنے اور جواب دینے سے انکار کر دیا۔ اس کے برعکس انہوں نے کانگریس پر بچکانے الزامات لگائے جن کے سبب ہندوستان کا دنیا میں بھر میں مذاق بن رہا ہے۔

پیر کے روز سابق مرکزی وزیر اے کے انٹونی اور آنند شرما نے خبر نویسوں کو بتایا کہ حکومت کے رافیل سودے کی قیمت بتانے پر کوئی ہرج نہیں ہے۔ سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا کہ انہوں نے خود دفاعی سودوں سے متعلق قیمتوں کے بارے میں پارلیمنٹ کو مطلع کیا تھا۔

آنند شرما نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیر دفاع خود بھی نومبر 2016 میں پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات کا انکشاف کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’صاف ہے کہ یا تو وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے اس وقت رازداری کی شق کو نظر انداز کیاتھا یا پھر انہیں معاہدہ کی اس شق کی خبر ہی نہیں تھی۔ ‘‘ آنند شرما نے کہا کہ وزیر دفاع نے دفاعی سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ میڈیا کو تفصیلات دیں۔ ظاہر ہے کہ رازداری پر مبنی شق بعد میں ایجاد کی گئی جس کا حوالہ دے رہی ہیں۔

فرانسیسی صدر بھی انڈیا ٹوڈے سے انٹرویو کے دوران یہ کہہ چکے ہیں کہ ہندوستانی حکومت کو اپنی پارلیمنٹ کو قیمت کے بارے میں مطلع کرنے کا پورا اختیار ہے۔ لیکن وزیر دفاع نے انٹرویو کے مخصوص حصہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعوی کر دیا کہ طیارہ کے آپریشن سے متعلق تفصیلات کی رازداری ضروری ہے۔

Published: 23 Jul 2018, 6:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2018, 6:00 PM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر