قومی خبریں

’کیا صرف بی جے پی لیڈر ہیں وطن پرست؟‘، مرکزی وزراء کے کشمیر دورہ پر کانگریس نے اٹھایا سوال

مرکزی وزراء پر مشتمل 36 رکنی وفد 18 سے 25 جنوری تک کشمیر کے دورہ پر جانے والا ہے۔ کانگریس نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا بی جے پی کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران وطن پرست نہیں ہیں؟

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر میں گزشتہ سال 5 اگست کو لگائی گئی پابندیوں پر لگاتار سوال اٹھتے رہے ہیں اور وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ ٹیموں نے دورہ بھی کیا ہے۔ جو خبریں جموں و کشمیر سے موصول ہو رہی ہیں اس کے مطابق معمولات زندگی پابندیوں کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے۔ اس درمیان 36 مرکزی وزرا کی ایک ٹیم 18 جنوری سے 25 جنوری تک جموں و کشمیر کا دورہ کرنے ولی ہے۔ اس دورہ کو کانگریس کے کچھ سینئر لیڈران نے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب تک دو نمائندہ وفد وہاں گئے ہیں۔ وہ ان لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں جن کو پہلے یہاں بلا کر کہا جاتا ہے کہ ان کو کیا کہنا ہے۔ وہ وہاں کی میڈیا، لیڈروں، سول سوسائٹی یا تاجروں سے ملاقات ہی نہیں کرتے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے مرکزی وزراء کے وفد کے کشمیر دورہ پر سوال کھڑا کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’بی جے پی حکومت کے مطابق صرف بی جے پی کے اراکین ہی حب الوطن ہیں، بقیہ سبھی پارٹیاں غدار وطن ہیں۔ صرف ان کے وزیر جموں و کشمیر جا سکتے ہیں، ہم وہاں نہیں جا سکتے کیونکہ ہم غدار وطن ہیں۔‘‘

Published: undefined

کپل سبل نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’امت شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سب کچھ معمول پر ہے۔ اگر سب ٹھیک ہے تو کشمیر میں امت شاہ اپنے 36 پرچارک کو کیوں بھیج رہے ہیں؟ غیر پرچارک کو وہاں جانے کیوں نہیں دے رہے ہیں جو وہاں جا کر حالات کو سمجھیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھیں؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined