فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوپال دورے سے ایک دن پہلے یعنی کل مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار نے ریاست سے جڑے کئی مسائل اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کئے۔
Published: undefined
نریندر مودی کو ایک خط جاری کرتے ہوئے جیتو پٹواری نے الزام لگایا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت پر بات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کے یوم پیدائش پر پروگرام کا انعقاد ٹھیک ہے لیکن ریاست کی خواتین کے احترام پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ریاست سے متعلق دیگر مسائل کو اٹھاتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثناء اپوزیشن لیڈر سنگھار نے یہاں میڈیا سے کہا کہ نریندر مودی کو مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں، دلتوں، قبائلیوں اور گھپلوں پر بھی اپنی بات رکھنی چاہئے۔ یہ ٹھیک ہے کہ وہ اس ریاست کا دورہ کر رہے ہیں، لیکن انہیں عوامی مفاد سے متعلق مسائل پر بھی بولنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined